ننگے پاؤں بچوں کے ساتھ بلاول کی تصویر،سوشل میڈیا پر بحث جاری

10%D8%A8%DB%8C%D9%84%D8%A7%D9%88%D9%84%D9%86%D9%86%DA%AF%DB%92%D9%BE%D8%A7%DB%81%D9%86%D8%A8%D8%A7%DA%86%DA%BE%DB%92.jpg

وفاقی وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے ایک اسکول کے ننگے پیر، خستہ حال کپڑوں اور پسماندہ کلاس روم میں موجود بچوں کے ساتھ تصویر کے معاملے پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان لفظی تکرار دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے ان کے مسائل سنے، اس دوران بلاول بھٹو زرداری نے ایک مقام پر اسکول میں موجود بچوں سے ملاقات کی اور ان کی بچوں کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تصویر کا وائرل ہونا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، لوگوں نے بچوں کی حالت کی طرف نشاندہی کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علی زیدی نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی باڑے سے بھی بدتر اس کلاس روم میں تصویر کے بل بوتے پر بین الاقوامی فنڈنگ مانگی جائے گی مگر وہ فنڈنگ نا تو اسکول پہنچے گی نا بچوں کو ملے گی، خون سوچنے والے جعل ساز سندھ پر کئی دہائیوں سے حکمران ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1610484894399959040
علی زیدی کو اس ٹویٹ پر رہنما پیپلزپارٹی اور وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصویر ایک ایسے لیڈر کی ہےجس کی والدہ نے عوام کے اندر بیٹھ کر عوام کیلئے اپنی جان بھی قربان کی، جو شخص لوگوں کے پیاروں کی موت کی تعزیت بھی اپنے گھر بلا کر کرے، اس شخص کے لوگ اس خوشی کو محسوس نہیں کرسکتے جو ان بچوں کے درمیان رہ کر ملتی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آپ نے بچوں کے ننگے پاؤں دیکھے ہیں ہم ان کے دمکتے ہوئے چہرے دیکھتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1610542445602738177
 

Raiwind-Destroyer

Prime Minister (20k+ posts)
Harami khud kabhi ase school nahi gaya aur gareeb awaam ko sirf vote ke liye rakha hai

ISI kanjar ke choice hai ye bilawal harami
 

Back
Top