نعمان لنگڑیال سے ن لیگ کی مقامی قیادت نے ہاتھ کردیا،شکایتی ویڈیو پیغام

lagni11h31.jpg

چیچہ وطنی این اے 143 سے مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ ہاتھ کر دیا۔۔ نعمان لنگڑیال نے ویڈیو پیغام کے ذریعے ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کو شکایت لگادی

این اے 143 چیچہ وطنی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے باوجود تمام مسلم لیگی دھڑے آزاد حیثیت میں لوٹے نعمان لنگڑیال کے خلاف میدان میں اتر آئے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ ن لیگ نے اپنے امیدوار طفیل جٹ اور شاہد منیر کو نظرانداز کردیا ہے۔

اس وقت ساہیوال میں پوزیشن یہ ہے کہ پی ٹی آئی امیدوار رائے حسن نواز کی پوزیشن مضبوط ہے جبکہ نعمان لنگڑیال کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے جس کا اظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1748395410828492812
نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ن لیگ کے چند عہدیدار اور امیدوار آزاد الیکشن لڑرہے ہیں، ن لیگ نے صوبائی اسمبلی پر میرے بیٹے فلک شیر لنگڑیاں کیلئے بھی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی۔

انکا کہنا تھا کہ وہ نہ صرف پارٹی کی خلاف ورزی کررہے ہیں بلکہ وہ ملک کیلئے بھی بری مثال بن رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے ساتھ جو وعدہ کیا گیا ہے اسے پورا کیا جائے۔
 

Back
Top