نشتر اسپتال کی چھت پر لاشیں کہاں سے آئیں؟ انتظامیہ کا مؤقف

1nshterospitalmouaqaf.jpg

چھت پر لاواث لاشوں کی موجودگی پر ملتان میں واقع نشتر اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے وضاحتی بیان سامنے آیا ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق نشتر اسپتال کے سرد خانے کے فریزر کئی برسوں سے بند ہیں۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ سرد خانے کے کل 5 میں سے صرف ایک فریزر کام کر رہا ہے جبکہ اسپتال کے سرد خانے میں 40 میتیں رکھنے کی جگہ ہے۔ ایک فریزر میں صرف 7 سے 8 میتیں رکھی جاسکتی ہیں، سرد خانے کے اوپر 2 کمرے لاوارث لاشوں سے بھرے ہوئے ہیں۔


اسپتال ذرائع کے مطابق لاوارث لاش کے لواحقین کا ایک ماہ انتظار کیا جاتا ہے، میت وصول نہ کرنے پر لاش تجربہ گاہ بھیج دی جاتی ہے، فریزر خرابی کے باعث لاش دوسرے روز بھی رکھنے کے قابل نہیں رہتی۔

یاد رہے کہ نشتر اسپتال کی چھت اور کمرے میں درجنوں لاشیں گل سڑ رہی ہیں، گزشتہ روز اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس کی چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کا دلخراش واقعہ سامنے آیا تھا۔

اس معاملے پر آج وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے نوٹس لیتے ہوئے ذمے دار عملے کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی ہدایت پر سیکرٹری ہیلتھ ساؤتھ پنجاب نے تحقیقات کے لیے 6 رکنی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اور جو فریزر کئی سال سے خراب ہئیں انکو ٹھیک اس لئے نہیں کرایا جاتا کہ اس کے لئے راکٹ سائنٹسٹ ناسا سے منگوانے پڑتے ہیں اس لئے ناساکے سائنٹسٹ مصروف بہت ہیں اس لئے کئی سال سے مرمت نہیں کرائی جاسکی اور پاکستان میں جتنے راکٹ سائنٹسٹ ہیں وہ سارے اس قابل ہی نہیں کہ فریزر مرمت کر سکیں وہ سارے آتشبازی اور شرلی پٹاخے کے کارخانوں کے
Consultsnt
بن کر روزی روٹی کما رہے ہیں
 

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
اور جو فریزر کئی سال سے خراب ہئیں انکو ٹھیک اس لئے نہیں کرایا جاتا کہ اس کے لئے راکٹ سائنٹسٹ ناسا سے منگوانے پڑتے ہیں اس لئے ناساکے سائنٹسٹ مصروف بہت ہیں اس لئے کئی سال سے مرمت نہیں کرائی جاسکی اور پاکستان میں جتنے راکٹ سائنٹسٹ ہیں وہ سارے اس قابل ہی نہیں کہ فریزر مرمت کر سکیں وہ سارے آتشبازی اور شرلی پٹاخے کے کارخانوں کے
Consultsnt
بن کر روزی روٹی کما رہے ہیں
Theek krwa liya tu jo har saal fund khanay hutey hain wo kh se kahein gey
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
وہ لاشیں نہیں زومبییز ہیں رات کو سرد خانے کی لاشوں کو کھانے نکلتی ہیں دن کو ہسپتال کی چھت پر سو جاتی ہیں
 

Back
Top