
گزشتہ روز پولیس نے سٹیج کے نامور اداکار نسیم وکی اورآغاماجد پر فائرنگ کرنیوالے 2ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان کے نام شعیب اور جنید بتائے جارہے ہیں۔
دونوں ملزمان نے 20 جنوری کی رات سٹیج اداروں کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس میں آغا ماجد اور نسیم وکی بال بال بچ گئے تھے۔فائرنگ کرنیوالے حملہ آور بعدازاں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
اس فائرنگ واقعہ پر نسیم وکی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگوں کو میرا کام کرنا پسند نہیں، میں تھیٹر کی رونق بحال کررہا ہوں، تھیٹر کو اب ایسا چلانا چاہتا ہوں کہ فیملی بھی بیٹھ کر دیکھے۔
ملزمان کی گرفتاری کے بعد ایس ایس پی انوسٹی گیشن فیصل آباد کیپٹن ریٹائرڈ محمد اجمل نے انکشاف کیا کہ ملزم شعیب نے فری ڈرامہ نہ دکھانے کی رنجش پر فائرنگ کی، اسکے ساتھ ایک جنید نامی شخص بھی موجود تھا۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد اجمل نے مزید کہا کہ ملزمان اداکاراؤں کو ہراساں کرکے فیصل آباد چھوڑنے پر مجبور کرنا چاہتا تھا۔
یہ انکشاف بھی سامنے آیا کہ یہ ملزم شعیب کچھ عرصہ قبل بھی ایک تھیٹر پر فائرنگ کرچکاہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nasim-vicky111.jpg