
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک ہفتے کے اندر کراچی میں واقعہ نسلہ ٹاور کو گرانے کا حکم جاری کردیا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نسلہ ٹاور کیس کی سماعت ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے نسلہ ٹاور کو اب تک گرائے نہ جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجوہات کا استفسار کیا۔ عدالت نے کہا کہ کسی کو رعایت نہیں ملے گی بتایا جائے اب تک عمارت کیوں نہیں گرائی گئی؟ عمار ت کو ایک ہفتے کے اندر گرایا جائے اور کمشنر کراچی عمارت کے ملنے کو اٹھانے کا انتظام کریں۔
عدالت نے اپنے حکم میں نسلہ ٹاور کے بجلی ، پانی و گیس کے تمام کنکشنز کو 27 اکتوبر تک منقطع کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے ایک ہفتے کے اندر اندر عمارت گرانے کا حکم دیدیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/3h1t0cB/nesla.jpg