
نریندر مودی نے ہر بھارتی شہری کو شرمندہ کر دیا، بھارت کو پڑھے لکھے وزیراعظم کی ضرورت ہے: سوشل میڈیا صارف
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی جو اس وقت امریکہ کے دورے پر ہیں کی بات کرتے ہوئے ایک بار پھر سے زبان پھسل گئی، کہنا کچھ چاہتے تھے لیکن کہہ کچھ اور گئے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ نریندر مودی انویسٹنگ (سرمایہ کاری) بولنے کے بجائے انویسٹی گیٹنگ (تفتیش) کا لفظ استعمال کر گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بن گیا۔
بھارتی سوشل میڈیا صارف ڈاکٹر نیمو یادیو نے نریندر مودی کی تقریر ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: یہ نریندرا مودی ہے بھارت کے وزیراعظم! ان دنوں وہ بین الاقوامی رہنمائوں سے ملاقات کیلئے امریکہ میں موجود ہیں اور لڑکیوں پر سرمایہ کاری کے بجائے لڑکیوں میں تفتیش کرنے کا کہہ رہے ہیں ۔ انہوں نے ہر بھارتی شہری کو شرمندہ کر دیا ہے، اسی لیے بھارت کو ایک پڑھے لکھے وزیراعظم کی ضرورت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1672139931043655680
ایوش سکسینا نے نریندر مودی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ: انویسٹنگ ان اے گرل چائلڈ نہیں انویسٹی گیٹنگ ان اے گرل چائلڈ درست لفظ ہے! نریندر مودی ٹیلی پرومپٹر سے دیکھ کر بھی ٹھیک طرح سے نہیں پڑھ سکتے۔
https://twitter.com/x/status/1672137963680194561
ایک اور صارف نے نریندر مودی کا مذاق اڑاتے ہوئے لکھا کہ: ان پڑھ وزیراعظم آف انڈیا!
https://twitter.com/x/status/1672192230587781122
ایک صارف نے لکھا کہ: ہمیں ایسے ٹیلی پرامپٹرز کی ضرورت ہے جو انگریزی الفاظ گجراتی یا ہندی زبان میں دکھا سکیں۔
https://twitter.com/x/status/1672140673661693952
یاد رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس سے پہلے بھی غلط الفاظ بولنے پر مذاق کا نشانہ بن چکے ہیں۔ 20 جنوری کو ایک تقریب کے دوران "بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو" مہم کے حوالے سے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے بیٹی پڑھائو کے بجائے بیٹی پٹائو کہہ گئے تھے۔ نریندر مودی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کا مذاق اڑایا گیا، مزاحیہ تبصرے اور میمیز شیئر کی گئیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8modiblunder.jpg