ندا یاسر بابر اعظم سے خواتین کے متعلق نامناسب سوالات پر تنقید کی زد میں

nida-yasir-babar-azam11.jpg



مارننگ شو کی میزبان ندا ایاسر ایک بار پھر اپنے لئے گئے پرانے انٹرویو کے باعث سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں،ندا کی جانب سےلئے گئے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ قومی کپتان بابر اعظم سے خواتین سےمتعلق کچھ نازیبا سوالات پوچھ رہی ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

ندا یاسر نے سوال کیا کہ بابر اعظم کو شادی کے لیے کیسی لڑکی کی تلاش ہے اور پھر خود ہی ان سے لڑکی کے متعلق نہایت نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے سوالات پوچھنا شروع کردیتی ہیں کہ بابر کیا آپ کو ایسی لڑکی چاہئے جو آپ کو بیڈ ٹی دے، صبح آپ کے کپڑے استری کرے وغیرہ وغیرہ جس پر بابر اعظم انہیں جواب دیتے ہیں کیا میں بچہ ہوں جو صبح اسکول جاتا ہے، بابر اعظم نے کہا انہیں شادی کے لیے ایسی لڑکی چاہئے جو انہیں اور ان کے گھر والوں کو سمجھے۔

اس پر بھی ندا یاسر مطمئن نہ ہوئیں تو لہذا انہوں نے لڑکی سے متعلق مزید سوالات کرنے شروع کردئیے اور پوچھا کہ آپ کیسی لڑکی سے شادی کریں گے جس کی آنکھیں بڑی ہوں،لمبا قد ہو، لمبے بال ہوں یاپھر چھوٹے قد کی اور موٹی لڑکی بھی چلے گی؟


بابر اعظم نے جواب دیا انہیں نارمل لڑکی سے شادی کرنی ہے،ندا نے مزید پوچھا اگر لڑکی سانولی ہو چلے گی یا گوری چٹی لڑکی چاہئے،پاکستانی ہو یا باہر ملک کی، سندھ کی ہو، پنجاب کی ہو یا خیبر پختونخوا کی؟ بابر اعظم ندا یاسر کے ان سوالات سے کافی جھینپے ہوئے نظر آئے تاہم انہوں نے کہا کہ انہیں ایک نارمل لڑکی سے شادی کرنی ہے جو انہیں اور ان کے گھروالوں کو سمجھے۔

ندا یاسر کے اس انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ لڑکیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے نامناسب الفاظ جیسے ’’سانولی، موٹی، چھوٹے قد کی‘‘ پر اعتراض کررہے ہیں،فوزیہ نے لکھا کہ سانولی بھی چلے گی کہ جیسے کوئی گزارے کی چیز ہو یا پھر ایکسٹرا،کیا جہالت ہے خدا کی پناہ۔ اقرا نامی خاتون نے لکھا ’’سانولی چاہئے یا گوری‘‘ کیا واقعی؟

0-nida-1636263778.jpg


رومانا نے لکھا کیا ہیں یہ لوگ؟ جب سانولی کی بات کی تو گندا سا منہ بنایا جب کہ گوری چٹی پہ کھلکھلا کے بول رہی ہے پھر کہتے ہیں معاشرے میں نسل پرستی کیوں ہے،

اس سے قبل ندا یاسر نے ریپ کا شکار ہونے والی معصوم بچی کے والدین سے آن ایئر نامناسب اور بے ہودہ سوالات پوچھنے پر تنقید کی زد میں رہیں، جبکہ فارمولاون ریسنگ کار کے بارے میں معلومات نہ ہونے کے باوجود بے تکے سوالات پوچھنے پر صارفین نے بھرپور مذاق اڑایا تھا۔