
مارننگ شو کی معروف میزبان ندا یاسر نے اپنے ایک مداح کے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا۔ ان کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کسی جگہ پر موجود ہیں جہاں دیگر لوگ بھی ہیں تاہم ایک مداح ان کے ساتھ تصویر کی خواہش کا اظہار کرتا ہے لیکن وہ اس کیلئے منع کر دیتی ہیں۔
ویڈیو کے آغاز میں ایک شخص ندا کے ساتھ کھڑا کچھ بات کر رہا ہے کہ اتنے میں وہ آگے کی جانب بڑھتی ہیں، پیچھے سے انہیں آواز دی جاتی ہے اور یہ مداح تصویر لینے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔
تاہم ندا رکے بغیر فوراً ہی پیچھے کی جانب مڑ کر تصویر لینے سے انکار کردیتی ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہیں کہ میں جینٹس کے ساتھ تصویر نہیں لیتی۔
ندا یاسر کی وائرل ویڈیو پر جہاں چند سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میزبان کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا جارہا ہے، وہیں ان کے مداح کا کہنا ہے کہ یاسر نواز کو یہ پسند نہیں جس کا ذکر ندا پہلے کر چکی ہیں۔
کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے رویے کو مناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی کے ساتھ تصویر نہیں بنوانا چاہتی تو یہ ان کی مرضی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6nidayasrielfi.jpg