
کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی نجی ایئرلائن نے کیا انوکھا کام، مسافروں کو چھوڑ کر پرواز بھرلی، مسافروں میں معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی بھی شامل تھیں،نجی ایئر لائن کی پرواز درجنوں مسافروں کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چھوڑ کر روانہ ہوئی تو جس مسافروں کو پریشانی اٹھانا پڑی۔
ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اس حوالے سے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائن کا کوئی نمائندہ تک موجود نہیں تھا، اور نہ ہی مسافروں کو تسلی بخش جواب مل رہا تھا، جس کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
https://twitter.com/x/status/1448750914718900226
دوسری جانب نجی ایئر لائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز کو شیڈول کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا، لیکن مسافروں کی وجہ سے پرواز آدھا گھنٹہ تاخیر سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی، ایئر لائن انتظامیہ نے بتایا کہ طیارے کی تبدیلی کے باعث مسافروں کو اگلی پرواز سے روانہ کیا جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4hadiakiani.jpg