نجی اسکول میں پرنسپل کی بھائی کے ہمراہ پانچ بچوں سے جنسی زیادتی

nijai1hi3h1.jpg


بلوچستان میں ایک نجی اسکول کے پرنسپل نے اپنے بھائی کے ہمراہ اسکول میں زیر تعلیم پانچ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ بلوچستان کے ضلع جعفر آباد میں پیش آیا جہاں ایک نجی اسکول کے پرنسپل اور اس کے بھائی نے 5 بچوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچوں کو میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، بچوں کی عمریں 7 سے 12 سال کے درمیان ہیں، اب تک 3 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوچکی ہے،باقی 2 بچوں کا میڈیکل چیک اپ جاری ہے، جلد اس حوالے سے تفصیلات بھی سامنے آجائیں گی۔

پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس نے اسکول کو سیل کردیا اور مرکزی ملزم اسکول کے پرنسپل اور اسکول وارڈن کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کا بھائی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہےجس کی تلاش جاری ہے ۔

واقعہ کی تفصیلات بتاتےہوئے ایس ایس پی جعفر آباد عطاء الرحمان ترین نے کہا کہ زیادتی کا شکار بچوں میں تعداد رپورٹ ہونے والی تعداد سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے، معاملے کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔
 

π•Truth•Teller

Voter (50+ posts)
اگر پاکستان میں اسلامی قانون کے مطابق سزا دی جاتی تو آج زیادتی کی شرح پاکستان میں دنیا سے کم ہوتی، سنسار کر دیا جائے ایسے لوگوں کو اور ایسے لوگوں کا دفاع کرنے والوں کو بھی سزا ہونی چاہیے .