
نجم سیٹھی کا ایک کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں وہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 12 ہزار روپے دینے کو تنقید کا نشانہ بناتے اور شہبازشریف دور میں 2 ہزار روپے دینے کی تعریف کررہے ہیں اور اسکے فضائل بیان کررہے ہیں۔
اس کلپ کوبنانیوالے فل ٹاس نامی پیج کا کہنا تھا کہ جو صحافی خان حکومت کے 12 ہزار کی برائی کرے اور امپورٹڈ حکومت کے 2 ہزار کے فائدے گنوائے تو وہ صحافت نہیں منافقت کر رہا ہے
https://twitter.com/x/status/1535559989313826816
جب تحریک انصاف حکومت نے کورونا وبا کے دوران احساس پروگرام کے تحت غریب افراد کو 12 ہزار روپے دئیے تو نجم سیٹھی نے اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ڈرامہ بازی قرار دیا تھا۔
اس وقت نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی ایک سیاسی چال ہے، اس سے عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا۔ یہ ریلیف کسی کو ملنے والا نہیں۔
شہبازشریف کی حکومت میں شہباز شریف نے پٹرول کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ کرکے 2000 روپے دینے کا اعلان کیا تو نجم سیٹھی نے اسکی تعریفوں کے پل باندھ دئیے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ یہ بہت اچھا اقدام کیا ہے، جن کے پاس موٹرسائیکلیں ہیں انکی زندگی میں آسانی ہوگی اور یہ بہت زبردست ماڈل ہے جسے دنیا بھر میں فالو کیا جارہا ہے۔
اسفندیار نامی صحافی نے یہ کلپ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ سرکاری اشتہارات کی طاقت ملاحظہ فرمائیے
https://twitter.com/x/status/1535567327571361794
عدیل راجہ نے نجم سیٹھی کو منافق اور جھوٹا قرار دیا
https://twitter.com/x/status/1535561652430639106
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sethivssethi.jpg