نبی اکرم کا مسلک

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)

حضرت علی رضی الله و تعالی عنہ نے ایک بار سوال کیا کہ آپ صل الله و علیہ وسلم اپنے مسلک کی وضاحت کریں ۔
آپ صل الله و لیہ وسلم نے اختصار کے ساتھ فصیح و بلیغ انداز میں ارشاد فرمایا ۔ َ
عرفان میرا سرمایہ ہے
عقل میرے دین کی اصل ہے
محبت میری بنیاد ہے
شوق میری سواری ہے
ذکر الہی میرا مونس ہے
اعتماد میرا خزانہ ہے
حزن میرا رفیق ہے
علم میرا ہتھیار ہے
صبر میرا لباس ہے
خدا کی رضا میری غنیمت ہے
عاجزی میرے لئے وجہ اعزاز ہے
زہد میرا پیشہ ہے
یقین میری طاقت ہے
صدق میرا سفارشی ہے
طاقت میرا دفاع ہے
جہاد میرا کردار ہے
اور میری آنکھوں کی ٹھنڈک نماز میں ہے

(Qadhi Lyadh's renowned "Ash-Shifa'Bi Ta'rif Huquqil Mustafa")
(Kitabush Shifa, vol 1 pg. 187)
(Al Mughni 'An Hamlil Asfar, Hadith 4225)
(Nasimur Riyadh vol 2)
(Ithafus Sadah Al Muttaqin, vol 9)
(Tadhkiratul Mawdu'at of 'Allamah Mohammed Tahir Al Fatani)

Last edited:

QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زبان کی رعنائی عطا کی تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے حکمت و دانش کے موتی برستے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیان سے علم و عرفان کے چشمے ابلتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام کی خوبی ندرت اور جدت بھی ہے
 
Last edited:

Annie

Moderator
2015%2B-%2B1.gif
 
hmkhan

Senator (1k+ posts)
بات کچھ سمجھ نہیں آئی وجہ تخلیق کائینات،سیدالبشر،امام انبیاء پیغمبراسلام،بانی اسلام شفیع روزمحشر،رحمتہ العالمین حضرت محمد مصطفی'،احمد مجتبی' (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان
کے مسلک کے بارے میں سوال؟ کیا کہنا چاہتے ہیں آپ ؟کیا حضور کے زمانہ میں بھی آجکل کی
طرح بے شمار مسلک تھے ؟کیا ان میں بھی آجکل کی طرح آپس میں مسلکی اختلافات تھے؟ ہاں آجکل کے دور میں یہ سوال قابل فہم ہے لیکن حضور خاتم انبیا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے یہ
سوال کہیں آپ گستاخی رسالت مآ ب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے مرتکب تو نہیں ہو رہے؟
 
umer

Minister (2k+ posts)

Bhai jaan app dubara parhain app ko samjh a jaye ga. Kia ho gaya hai.
 
Jaanu

Councller (250+ posts)
اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زبان کی رعنائی عطا کی تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے حکمت و دانش کے موتی برستے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیان سے علم و عرفان کے چشمے ابلتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام کی خوبی ندرت اور جدت بھی ہے

انکل اس حدیث شریف کا مکمل ریفرنس دیں، عین نوازش ہو گی
 
hmkhan

Senator (1k+ posts)
Bhai jaan app dubara parhain app ko samjh a jaye ga. Kia ho gaya hai.

اسی لئے تو پوچھ رہا ہوں اگرآپ سمجھ گئے ہیں تو میری بھی رہنمائی فرمائیے نوازش ہوگی
 
musakhan786

Senator (1k+ posts)
qaiser mirza Bhai meray kiyal mein app ka title NABI AKRAM KA MASLAK; SAY SHAED LOGO KO CONFUSION HAI. JUST LIKE TO POINT IT OUT PLZ BURA NAHI MANIAGA
 
QaiserMirza

Chief Minister (5k+ posts)
بات کچھ سمجھ نہیں آئی وجہ تخلیق کائینات،سیدالبشر،امام انبیاء پیغمبراسلام،بانی اسلام شفیع روزمحشر،رحمتہ العالمین حضرت محمد مصطفی'،احمد مجتبی' (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان
کے مسلک کے بارے میں سوال؟ کیا کہنا چاہتے ہیں آپ ؟کیا حضور کے زمانہ میں بھی آجکل کی
طرح بے شمار مسلک تھے ؟کیا ان میں بھی آجکل کی طرح آپس میں مسلکی اختلافات تھے؟ ہاں آجکل کے دور میں یہ سوال قابل فہم ہے لیکن حضور خاتم انبیا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے یہ
سوال کہیں آپ گستاخی رسالت مآ ب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے مرتکب تو نہیں ہو رہے؟

لفظ "مسلک" کا مطلب ہے راستہ یا چلنا
ہم مسلک کو کسی گروہ سے منسوب کرتے ہیں
اس حدیث میں نبی اکرم اپنی زندگی کا راستہ بتا رہے ہیں
یہاں لفظ مسلک اپنے معنی میں استعمال ہو رہا ہے
 
hmkhan

Senator (1k+ posts)

لفظ "مسلک" کا مطلب ہے راستہ یا چلنا
ہم مسلک کو کسی گروہ سے منسوب کرتے ہیں
اس حدیث میں نبی اکرم اپنی زندگی کا راستہ بتا رہے ہیں
یہاں لفظ مسلک اپنے معنی میں استعمال ہو رہا ہے

ہمارے نبی پاک(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اس دنیا میں جو دین لائے وہ دین ،اسلام کہلاتا ہے اس لئے ہم حضور کو پیغمبر اسلام(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)بھی کہتے ہیں اب اگر عرب کے بدو،مشرکین اورکفار مکہ یہ سوال حضور(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کرتے ہیں کہ ہمیں دین اسلام کے بارے میں بتائیے تو یہ سوال بالکل جائز ہے لیکن جس ہستی سے یہ سوال (مسلک)آپ نے منسوب کیا وہ اولین اسلام لانے والوں میں ہیں اور ظاہر ہےانہوں اسلام کو مکمل دین سمجھ
کراسے قبول کیا اب ان کا اس کے بعد حضورسے عقیدے یا مسلک کا سوال کرنا کچھ سمجھ نہیں آیا اسی لئے وضاحت طلب کی تھی یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ابھی چند روز پیشتر امام کعبہ
پاکستان تشریف لائے تھے اور اگر اکوڑہ خٹک کی مسجد کا امام ان پوچھ لے کہ جناب ذرا اپنا کلمہ ہمیں سنائیے تو یہ سوال نہ ہوا ان کی اہانت ہوئی
بہر حال بخاری شریف سے وہ حدیث بمعہ ترجمہ یہاں سکین کر کے لگا
دیجیئے تاکہ یہ ابہام دور ہو سکے شکریہ
 
ALMAHDI

Banned
حضرت علی رضی الله و تعالی عنہ نے ایک بار سوال کیا کہ آپ صل الله و علیہ وسلم اپنے مسلک کی وضاحت کریں ۔

حضرت علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم سے اُنکے مسلک کی وضاحت طلب کر رہے ہیں؟

کیا مابینِ عرش و فرش آج تک کوئی ذی روُح ایسا بھی گُزرا ہے جو والی دوجہاں محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہِ وسلم کو شیرِ خدا مولا علی المرتضیٰ مشکل کُشا سے زیادہ جانتا ہو؟

پھر

اِس حدیث کا راوی کون ہے/ہیں؟

اِسکی سند کیا ہے؟

مولا علی کی اپنے بھائی رسولِ خدا سے اِس وضاحتی بیان طلب کرنے کا بظاہر مقصد کیا تھا؟

یہ بات کب کی ہے؟

دور کون سا ہے؟

مکی؟

مدنی؟
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو زبان کی رعنائی عطا کی تھی۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام سے حکمت و دانش کے موتی برستے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بیان سے علم و عرفان کے چشمے ابلتے تھے۔
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کلام کی خوبی ندرت اور جدت بھی ہے

بہتر ہوگا کہ اس حدیث کا ریفرنس پیش کیا جائے، اگر آپ کے پاس ریفرنس نہیں ہے تو اسے واپس لیا جائے، آج مسلک کے نام پر امت میں فساد ہورہا ہے، نبی پاک
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کوئی
مسلک نہیں بلکہ دین اسلام لے کر آئے تھے۔ اسلام کو فرقہ وارانہ انداز میں پیش نہ کرو۔

(31) اسی کی طرف رجوع کیے رہو اور اس سے ڈرو اور نماز قائم کرو اور مشرکوں میں سے نہ
ہوجاؤ ۔

(32) جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا اور کئی فرقے ہو گئے سب فرقے اسی سے خوش ہیں جو ان کے پا س ہے۔

سورۃ الروم،

ہمیں مسالک کی بات کرنے کی بجائےیہ کوشش کرنی چاہیے کہ اللہ کی رسی (قران اور سنہ) کو مضبوطی سے تھامے رہیں اور باقی سب باتوں کو قران و سنت کے تابع رکھیں۔
 
Last edited:

sadani

Minister (2k+ posts)
بات کچھ سمجھ نہیں آئی وجہ تخلیق کائینات،سیدالبشر،امام انبیاء پیغمبراسلام،بانی اسلام شفیع روزمحشر،رحمتہ العالمین حضرت محمد مصطفی'،احمد مجتبی' (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان
کے مسلک کے بارے میں سوال؟ کیا کہنا چاہتے ہیں آپ ؟کیا حضور کے زمانہ میں بھی آجکل کی
طرح بے شمار مسلک تھے ؟کیا ان میں بھی آجکل کی طرح آپس میں مسلکی اختلافات تھے؟ ہاں آجکل کے دور میں یہ سوال قابل فہم ہے لیکن حضور خاتم انبیا(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)سے یہ
سوال کہیں آپ گستاخی رسالت مآ ب (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)کے مرتکب تو نہیں ہو رہے؟

Absolutely right....

I was about to write the same thing that from 1st line its seems like (in fact i'm sure) that its a FABRICATED hadith......

There were no MASLAKS at time of Prophet Muhammad s.a.w. so there is no QUESTION of asking this issue to prophet s.a.w :-)

You can find dozens of such fabricated stories in islamic hadith/riwayats books .... Both shiite and Sunni books are filled with such statements.....
 
sadani

Minister (2k+ posts)

لفظ "مسلک" کا مطلب ہے راستہ یا چلنا
ہم مسلک کو کسی گروہ سے منسوب کرتے ہیں
اس حدیث میں نبی اکرم اپنی زندگی کا راستہ بتا رہے ہیں
یہاں لفظ مسلک اپنے معنی میں استعمال ہو رہا ہے

If it means someone has twisted the hadith??? right??

We should put hadith in exact same words as it can create lot of misconception.......

I am sorry but the urdu translation which has been provided in this thread CANNOT be authentic.......

NOTE: I agree to your message though :-) , You actually wanted to point that Prophet s.a.w. or Ahl-e-Bait r.a or Sahaba r.a. didn't followed any particular SECT and its actually not possible because there was no such SECTS at that time.....

There was One Religion with may be small difference of opinion (in early muslim era 20-40 years after wisal of Prophet s.a.w) ,
 
Jaanu

Councller (250+ posts)

لفظ "مسلک" کا مطلب ہے راستہ یا چلنا
ہم مسلک کو کسی گروہ سے منسوب کرتے ہیں
اس حدیث میں نبی اکرم اپنی زندگی کا راستہ بتا رہے ہیں
یہاں لفظ مسلک اپنے معنی میں استعمال ہو رہا ہے

انکل آپ سے ریفرنس مانگا تھا اور کتنا انتظار کرواۓ گے ؟
 
ALMAHDI

Banned

قیصر مِرزا تو حدیث لگا کر گواچ گیا ہے لیکن جِس گِروہ نے اُسکی یہ پوسٹ لائک کی ہے اُسکا کوئی رُکن ہی اِس حدیث کی سند اور اِس سے متعلق اُٹھنے والے دوسرے سوالات کا کوئی جواب دے دیوے۔
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
قیصر بهائ مکمل ریفرنس پیش کردیں اور هوسکے تو عربی متن بهی..اگر نا ملے تو بهی بتا دیجیئے
 
Jaanu

Councller (250+ posts)

لفظ "مسلک" کا مطلب ہے راستہ یا چلنا
ہم مسلک کو کسی گروہ سے منسوب کرتے ہیں
اس حدیث میں نبی اکرم اپنی زندگی کا راستہ بتا رہے ہیں
یہاں لفظ مسلک اپنے معنی میں استعمال ہو رہا ہے

:)اچھا بچہ ہے نا . جلدی سے دے دو ریفرنس میرا بیبی

Back
Top