نانی نے نواسے کوجنم دے دیا

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
کیلیفورنیا: امریکہ میں ایک عمررسیدہ خاتون نے ٹیسٹ ٹیوب بے بی (آئی وی ایف) تکنیک کے ذریعے اپنے ہی نواسے کو جنم دیا ہے کیونکہ ان کی بیٹی طبی نقائص کی بنا پر بچے کو جنم دینے سے قاصر تھی۔


نواسے کو جنم دینے والی خاتون کی بیٹی 14 برس میں بعض طبی امراض کا شکار تھی جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں کبھی ماں نہ بننے کے افسوسناک فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے واضح طور پر یہ بتائے جانے کے بعد خاتون نے بیٹی کے لیے اولاد کو جنم دینے کا کہا جس پر وہ حیران ہوگئی۔


خاتون کی بیٹی کے بیضہ دان (اووری) میں جب رسولی دیکھی گئی تو اسے اپنی ماں کا وعدہ یاد آگیا، اس نے رسولی سے متاثرہ بیضہ دانی نکالنے سے قبل اپنے بیضہ (انڈہ) نکلوا کر اسے انتہائی سرد ماحول میں محفوظ کرایا اور آپریشن کے بعد بیضہ دانی نکلوادی۔ اس کے بعد لڑکی نے اپنے شوہر سے مشورہ کرکے اسے اعتماد میں لیا اور اس کے بعد اپنی والدہ کو اس بارے میں آگاہ کیا۔ اس سے قبل بچے کو جنم دینے والی کسی تیسری خاتون پر غور بھی کیا گیا لیکن یہ ایک انتہائی مہنگا اور قانونی طور پر پیچیدہ عمل تھا لیکن لڑکی کی والدہ اس عمل کے لیے تیار ہوگئی۔


ڈاکٹروں نے لڑکی اور اس کے شوہر کے بیضوں کو مصنوعی طور پر ٹیسٹ ٹیوب میں ملایا اور بارآور ہونے پر اسے لڑکی کی ماں کے رحم میں داخل کردیا جس سے وہ حاملہ ہوگئیں جس کے بعد خاتون نے اپنی بیٹی کے بیٹے کو جنم دیا۔


واضح رہے کہ اس طرح سے کسی دوسرے کے بچے کو جنم دینے والی خاتون کو سروگیٹ مدر
(surrogate mother)
بھی کہا جاتا ہے۔

http://www.express.pk/story/668444/
 

Landmark

Minister (2k+ posts)
OUR pakistan main NON stop population growth on its BOOM ....
IK can experiment this no his NEW wife ? testtube
 

dingdong

Banned
​Aggar contracept kaa sahara naa liya hota to Pakistan masi bhi Aik Double Nani apnay nawasay nawasion ko janam daay daiti Aggar yaqeen naa ho to rana Sana Mirassi saay poochh lain
 

Back
Top