نانگا پربت کو سر کرنے کی کوشش، پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی پہاڑ پر پھنس گئے

11asifbhatataiaiaiai.jpg

پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران ایک مقام پر پھنس گئے ہیں، انہیں ایک خطرناک بیماری بھی لاحق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونیورسٹی کے پروفیسر آصف بھٹی نانگا پربت کے کیمپ فور میں پھنس گئے ہیں، ان کے پھنسنے سے متعلق اطلاع شام ساڑھے 4 بجے موصول ہوئی، انہیں ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں، تاہم تاحال کوئی ریسکیو اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف بھٹی نانگا پربت کی پہاڑیوں میں پھنسنے کی وجہ سے ایک خطرناک بیماری کا شکار بھی ہوگئے ہیں،اس بیماری کے باعث وہ برف میں اندھے ہوگئے ہیں اسی لیے وہ نیچے اترنے سے قاصر ہیں،یہ بیماری برف میں سورج کی روشنی منعکس ہونےسے دیکھنے میں دشواری کا سبب بنتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1675861850901102594
آصف بھٹی کے ساتھی کا کہنا ہے کہ ریسکیو کی تیاریاں کی جارہی ہیں، اللہ پاک آصف بھٹی کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور دعا ہے کہ وہ خیریت سے بیس کیمپ تک پہنچ جائیں،حکومت اور پاک فوج سے درخواست ہے کہ آصف بھٹی کی مدد کیلئے ریسکیو آپریشن جلد از جلد شروع کریں۔