نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے 5 سالہ منصوبے کا اعلان کر دیا

8مارےھانانوااعلمانکت.png

عوام کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے اور صحت کی مفت سہولیات پر کام کیا جائیگا: پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب

پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اعلانات کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارلیمانی پارٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے مریم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان خاص کر پنجاب کی عوام کا شکریہ جنہوں نے نوازشریف کو مینڈیٹ دیا، پارلیمانی ممبرز کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہوں اور عوام کا شکریہ جنہوں نے ہمیں منتخب کیا۔


مریم نوازشریف نے اجلاس میں صوبہ پنجاب کیلئے 5 سالہ منصوبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے پنجاب میں خدمت کی بنیاد رکھی جسے شہبازشریف نے برقرار رکھا اسے ہم اس ترقی کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔ صوبہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہونا میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے، عوام کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے اور صحت کی مفت سہولیات پر کام کیا جائیگا۔

انہوں نے کرپشن کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماڈل پولیس سٹیشنز بنانے ہیں اور صوبہ کی خواتین کے لیے تھانوں کے نظام میں بہتری لانی ہے، ٹریفک مینجمنٹ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے بہترین نظام متعارف کروائیں گے۔ صوبہ کی غریب عوام کیلئے ایک لاکھ گھر بنانے کے ساتھ ساتھ کڈنی، لیور، ہارٹ اور کینسر کے ہسپتال بنائیں گے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ 2015-16ء میں میاں محمد نوازشریف نے ہیلتھ کارڈ متعارف کرویا لیکن گزشتہ دوراقتدار میں اسے پیسہ کمانے کا ذریعہ بنا دیا گیا تھا،جلد ہی پنجاب کے دیہی علاقوں کیلئے بھی جامع پروگرام متعارف کروئیں گے۔ محفوظ پنجاب کے پراجیکٹ پر کام کیا جائے گا اور سیف سٹی پراجیکٹ کا دائرہ کار پنجاب کے تمام شہروں تک پھیلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں بہت بڑی تعداد میں نوجوان ایم پی ایز اسمبلی میں پہنچے ہیں، انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ایک بھی دن آرام سے نہیں بیٹھے، انشاء اللہ پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گے۔ اگلے 5 سال پنجاب کے تمام حلقوں میں ایسے کام کریں گے کہ عوام کے تمام مسائل حل کر دیں اور کوئی خامی نہ رہے۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا بنگلہ دیش اور بھارت سمیت ساری دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف چلے گئی لیکن افسوس ہے کہ پورے پاکستان میں صرف ایک آئی ٹی سٹی ہے، کوشش ہے کہ 5 سال میں 5 آئی ٹی سٹی بنائے جائیں۔ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ لانے پر کام شروع کر دیا، ہیلتھ کارڈ کرپشن فری بنا کر گریڈ16 کے سرکاری ملازمین سے نیچے کے لوگوں تک پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں پر اگلے 5 سالوں میں بھرپور توجہ دی جائے گی، جہاں بھی آلات کی کمی ہے اسے دور کیا جائے گا۔ ہسپتالوں میں نرسز کے لیے ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کیے جائیں گے اور انہیں بیرون ملک بھی بھیجا جائے گا، پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔

https://twitter.com/x/status/1760527239878467595
 
Last edited by a moderator:
apny mansooby 4 months mai poory kr ky bahar marti thi shadi k baad or public ko 5 saal ki goli de rhi 🤣🤣🤣🫣🫣🫣 sharif khandan py beghairti end hai wysy
 
. اس سے بہتر ہے کہ آپ اپنا منہ بند رکھیں اور لوگوں کو آپ کو احمق سمجھنے دیں اس سے کہ آپ اسے کھول کر تمام شکوک و شبہات کو دور کر دیں۔
You are just jealous. You don't want to see people win and get prosper.