
سجاول میں اسکول کی تقریب کے دوران جب قومی ترانہ بجایا گیا تو حال میں موجود تمام افراد قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو گئے لیکن اےسی صاحب نے قومی ترانہ کے احترام میں اٹھنے کی زحمت ہی گوارا نہ کی
اے ڈی سی کی جانب سے تقریب میں پاک فوج کے علاوہ اعلیٰ عہدیداران اور مہمان بھی موجود تھے۔
تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا تو تمام افسران اور مہمان روایت کے مطابق ترانے کے ادب میں اُٹھ کر ترانہ سننے لگے لیکن اے ڈی سی سید وجاہت شاہ بیٹھے رہے اور تقریب میں موجود پاک فوج کے افسران اور دیگر مہمانان گرامی اے ڈی سی کی اس نا زیبا حرکت پر حیرت کا اظہار کرتے رہے۔
https://twitter.com/x/status/1774128773845098982
معاملہ اس وقت پیش آیا جب پاک نیوی کی جانب سے اسکول کے امتحانات کے بعد تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کو دعوت دی گئی تھی جس کی جگہ اے ڈی سے شریک ہوئے۔ معاملے پر اے ڈی سی وجاہت شاہ کے اخبارات، ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا پر چرچے ہو رہے ہیں اور ان پر خوب تنقید ہورہی ہے۔
اس پر ڈپٹی کمشنر سجاول نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ناسازی طبیعت کی وجہ سے قومی ترانہ کے وقت بروقت کھڑا نہیں ہوسکا اور میرے چہرے کے تاثرات بھی اچھے نہیں تھے۔
https://twitter.com/x/status/1774582904821080447
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست دشمن عناصر میری ویڈیو وائرل کررہے ہیں، ان سے لاتعلقی کرتا ہوں، میری پاکستان کیلئے جان بھی حاضر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wajah1i1h1.jpg