ناروے میں ولی عہد کی اہلیہ کا بیٹا زیادتی کے الزام میں گرفتار

prince.jpg

اوسلو: ناروے کی پولیس نے ولی عہد کی اہلیہ کے 27 سالہ بیٹے، ماریوس بورگ ہوبی، کو زیادتی کے الزام کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ہوبی کی ماں، میٹا میٹ، 2001 میں ناروے کے ولی عہد ہاکون سے شادی کے بعد کراؤن پرنسیس بنی تھیں۔

پولیس کے مطابق، ہوبی کے خلاف جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان میں یہ شامل ہے کہ جس خاتون سے زیادتی کی گئی تھی وہ یا تو بے ہوش تھی یا مزاحمت کرنے کی حالت میں نہیں تھی۔

اس واقعے کے سامنے آنے کے بعد ناروے کے شاہی خاندان نے ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے، اور اس معاملے پر گفتگو کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

ماریوس ہوبی کے سوتیلے بہن بھائیوں میں 20 سالہ شہزادی انگریڈ الیگزینڈرا اور 20 سالہ شہزادہ اسفیرا میگنوس شامل ہیں، لیکن ہوبی کو اب تک کسی بھی سرکاری ذمہ داری نہیں سونپی گئی۔

اس سے قبل، ہوبی کو 4 اگست کو ایک خاتون کے ساتھ جھگڑے کے دوران اوسلو کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا تھا، جس کے دوران انہیں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ مزید یہ کہ، ہوبی کو ستمبر میں بھی حفاظتی احکام کی خلاف ورزی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ماریوس بورگ ہوبی کو پیر کی شام دوبارہ حراست میں لیا گیا ہے، اور اس معاملے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ ناروے میں شاہی خاندان کے افراد کے حوالے سے جاری متعدد تنازعات میں سے ایک ہے۔​
 

Back
Top