ناروے میں ایک شخص نے تیرکمان سے پانچ افراد کو قتل کردیا، حملے میں دوافراد شدید زخمی ہوئے،زخمیوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔
واقعہ ناروے کے قصبے کانگس برگ میں پیش آیا،ایک تیر کمان بردار شخص نے ایک سپر مارکیٹ کے قریب لوگوں پر تیروں سے وار کئے۔
پولیس نے سینتیس سالہ ملزم کوگرفتارکرلیا،پولیس کے مطابق حملہ آور ایک ہی تھا،جس کا تعلق ڈنمارک سے ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا واقعہ ہے کہ نہیں کہنا قبل ازوقت ہوگا،واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
پولیس نے واقعے کے فوری بعد کانگس برگ کے متعدد علاقوں کو خالی کرا لیا، جبکہ انٹیلی جنس سروس کو بھی الرٹ کردیا گیا۔
ناروے کی وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے حملے کو ہولناک قراردیا جبکہ نامزد وزیر اعظم جوناس اسٹوئرے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا،ناروے میں جولائی 2011 میں بھی دائیں بازو کے انتہاپسند آندریس بریویک نے اوسلو میں بم حملہ اور فائرنگ کرکے 77 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nrow1121.jpg