نارووال میں بکری چوری کے معاملے پر 3 افراد قتل

2jhjjhjhshdjh.png

پنجاب کے شہر نارووال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا, نواحی گاؤں رتیا خورد کے رہائشی فیض احمد پر مبینہ طور بکریاں چوری کا الزام تھا، گزشتہ روز بھی فیض احمد اور مقامی رہائشی افراد کے درمیان بکریوں کے چوری ہونے پر لڑائی ہوئی۔

ملزمان نے بکری گم ہونے کے معاملے پر تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا,تھانہ صدر کے گاؤں رتیاں خورد میں گزشتہ روز بکری لاپتا ہوگئی تھی جس کے بعد مقتولین نے ملزمان پر شک کیا جس سے تنازع شدت اختیار کر گیا,ملزمان فیض احمد کے اہل خانہ کو قتل کرنے پہنچے۔ فیض احمد کو مویشی چراتے، حنیفاں کو گھر اور شمیم بی بی کو راستے میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔


فائرنگ کی زد میں آکر 60 سالہ فیض احمد ، 52 سالہ شمیم بی بی اور 45 سالہ حنیفاں بی بی شدید زخمی ہوگئے,فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ شدید زخمی حنیفاں بی بی اور فیض احمد موقع پرہی جاں بحق ہو گئے جبکہ شمیم بی بی کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال نارووال میں منتقل کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

قاتلوں کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں,پولیس کے مطابق مقتولین نے گزشتہ روز بکری گم ہونے پر ملزمان پر شک ظاہر کیا تھا جس کے بعد ملزمان نے مقتولین کو قتل کیا، مقتولین اور ملزمان ایک ہی گاؤں کے رہائشی تھے.
 

Aliimran1

Prime Minister (20k+ posts)

Humari Qaom kis taraf ja rehi hai ?​

Yeh tabahi ka Rasta hai Abhi bhi waqt hai sudhar jao —Allah sey daro 🤲

 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
پاکستان میں لوگ کتے بلیوں کی طرح پیدا ہوتے ہیں، کتے بلیوں کی طرح لڑتے ہیں اور کتے بلیوں کی طرح مرجاتے ہیں۔ ابھی کچھ دن پہلے خبر آئی تھی کہ بچوں کی لڑائی پر بڑے کود پڑے اور کتوں کی طرح لڑتے لڑتے کئی لوگ مارے گئے۔
 

Back
Top