نادرا کی حساس معلومات کا سندھ پولیس میں غلط استعمال کا انکشاف

NPiN2609nyg.jpg


سندھ پولیس کو نادرا کی جانب سے فراہم کردہ حساس معلومات کے غلط استعمال کے حوالے سے تشویشناک انکشاف ہوا ہے۔ ایس ایس پی کورنگی نے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ نادرا، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کے غلط استعمال کے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہو چکی ہیں، جس میں مختلف اضلاع میں نادرا، سی آر او، اور سی آر ایم ایس ٹرمینلز تک رسائی حاصل کرنے والے متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے حساس ڈیٹا کی رازداری کی خلاف ورزی کا ذکر کیا گیا ہے۔

ایس ایچ اوز کو جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے اور نادرا سے حاصل کردہ ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایس ایچ اوز، ہیڈ محرر، اور سپروائزرز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اس معاملے کی سختی سے نگرانی کریں، اور ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کی رازداری کو یقینی بنائیں۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر کسی بھی ممکنہ غلط استعمال کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ Sindh Police اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور حساس معلومات کی حفاظت کو اعلیٰ ترجیحات میں شامل کرتی ہے۔ یہ اقدام پولیس اور نادرا کے درمیان معلومات کے تحفظ اور رازداری کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
 

Back
Top