
ایک بیٹا 3مائیں! نادرا کا انوکھا کارنامہ
نادرا کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، ایک لڑکے کی تین مائیں بنا دیں,عمر رضا نامی لڑکے کی والدہ نے نادرا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق ان کے 17 سالہ بیٹے کی تین مائیں ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ میں خاتون کی نادرا کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی اور نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کرلیا۔
گلشن اقبال کی رہائشی خاتون نے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق17سالہ نوجوان عمر رضا کی تین تین مائیں ہیں نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہوگئی ہے ایک جگہ دادی ماں ہے، تو دوسری جگہ سوتیلی ماں والدہ ہے۔
وکیل درخواست گزار ناصر احمد کا کہنا ہے کہ نوجوان عمر رضا کے والدین میں علیحدگی ہو گئی ہے، نادرا ریکارڈ میں ایک جگہ عمر رضا کی دادی اس کی ماں ہے تو دوسری جگہ سوتیلی ماں کو والدہ دکھایا گیا ہے۔
درخواست گزار خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ نادرا ریکارڈ میں نوجوان کی تین ماؤں کی وجہ سے بچے کے لیے مستقل میں مسئلہ ہو سکتا ہے، اس کی تعلیم میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
عمر رضا کی سگی والدہ صدف کی جانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے نادرا سے جواب طلب کر لیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nadra-3-mothers.jpg