Peer gony
Senator (1k+ posts)
kiun jii baney doo app ka Kia masla hay jii ?No - Never.
kiun jii baney doo app ka Kia masla hay jii ?No - Never.
Wohi masla is ka Kia matlab hay plz batey main samja naiWohi Masala.
بطور پاکستانی، میری رائے یہ ہے کہ:۔
۔ صوبوں کا موجودہ نظام درست نہیں۔۔۔۔ لیکن اس بنیاد پر نئے صوبے بنانا بھی ہرگز دانشمندی نہیں۔
۔ بلکہ قوم اگر سوچے، تو سب سے دانشمندانہ قدم یہ ہے کہ بجائے نئے صوبے بنانے کے، شہری نظام حکومت کو بحال کیا جائے، اور تمام ترقیاتی پاور نیچے شہری حکومت کو منتقل کر دی جائے ۔۔۔۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کا کام فقط اور فقط قانون سازی ہو۔
۔ تجربہ بتلاتا ہے کہ جب مشرف دور مین ترقیاتی فنڈز صوبائی اسمبلی سے ضلعی حکومت کو منتقل ہوئے، تو صوبائی اسمبلی کے بہت سے اراکین نے اپنی صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے استعفی دیا، اور پھر ضلعی حکومت کے الیکشن میں حصہ لے کر ضلعی حکومت میں چلے گئے۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کا مقصد صوبائی اسمبلی میں قانون سازی نہ تھا، بلکہ ترقیاتی فنڈز میں کرپشن کرنا تھا۔
۔ چنانچہ شہری حکومت کے قیام سے سانپ بھی مر جائے گا، اور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹے گی۔
یعنی شہری حکومت کے قیام سے "نسل" یا "زبان" کی بنیاد پر ہمیں نئے صوبے بھی نہیں بنانے پڑیں گے ۔۔۔۔ اور اختیارات بھی عوام کے نچلے حصے تک تقسیم ہو جائیں گے۔ چاہے آپ بہاولپور اور ہزارہ صوبہ بنا بھی لیں، مگر اختیارات کی جس طرح نچلے طبقے تک منتقلی شہری حکومت میں پیش آتی ہے، اسکا عشر عشیر بھی نئے صوبے نہیں انجام دے پائیں گے۔
مجھے نہیں لگتا کہ نئے صوبوں کی تحریک کامیاب ہونے پائے گی اور نواز لیگ بہاولپور صوبہ، یا اے این پی ہزارہ صوبہ بننے دے گی۔
نئے صوبوں سے زیادہ چانسز یہ ہیں کہ کسی طرح ضلعی حکومتی نظام پھر سے بحال ہو جائے۔
Zardari haram khor aur gadaar tola ke is dram-bazi ka PMLN se kia ta-aluq hai ?baat kia ho rahi hai aur aap is ko kahan le ja rahe hain,,aap hosh mein to hain na ?
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|