WatanDost
Chief Minister (5k+ posts)
پنجاب میں نئے صوبے کا نام بہاولپور جنوبی پنجاب تجویز
[TABLE="align: center"]
[TR]
[TD="class: date_txt, colspan: 2"][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="class: date_txt, align: right"][TABLE="width: 100%"]
[TR]
[TD="align: left"][/TD]
[TD="align: right"]January 26, 2013 - Updated 1549 PKT [/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[/TABLE]
[/TD]
[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2, align: right"]

[/TR]
[TR]
[TD="colspan: 2"]

[/TR]
[TR]
[TD="class: small_txt, colspan: 2"]
اسلام آبادپنجاب میں نئے صوبے کا نام بہاولپور جنوبی پنجاب تجویز کیا گیا ہے ،
صوبائی اسمبلی کی نشستیں 124 جب کہ قومی اسمبلی میں 59 ہوں گی کمیشن نے آئینی ترامیم کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دے دی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کیلئے کمیشن نے آئینی ترامیم کا کام مکمل کرلیا گیا ہے،کمیشن کے ارکان نے پنجاب میں نئے صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترامیم کی سفارشات کو حتمی شکل دے کر دستخط بھی کر دیئے ہیں۔
بھکر اور میانوالی کو نئے صوبے میں شامل کیا جائے گا،
صوبائی اسمبلی کی نشستیں 124 ہو ں گی جن میں 101 جنرل نشستیں جب کہ 23 خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص ہو ں گی۔
قومی اسمبلی میں نئے صوبے کی 59 نشستیں ہوں گی
جن میں 47 جنرل اور 12 خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوں گی۔
صوبائی الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔
کمیشن کے رکن جمشید دستی نے جیو نیوز کو بتایا کہ اب جنوبی پنجاب میں نیا صوبہ بنانے کے لیے بل کا مسودہ تیار کیا جارہا ہے ، کمیشن کی سفارشات وزارت قانون کو بھجوا دی گئی ہیں۔
نئے صوبے کا نام بہاولپور جنوبی پنجاب رکھنے پر اتفاق ہوا ہے اوراس کا دارالحکومت بہاولپور ہو گا، گورنر اور وزیراعلیٰ ایک ہی جگہ بیٹھیں گے، امید ہے مسلم لیگ ن نئے صوبے کی حمایت کرے گی۔
نئے صوبے میں 3 ڈویڑن بہاولپور ، ڈی جی خان ، ملتان جب کہ دو اضلاع بھکر اور میانوالی ہوں گے۔
کمیشن کی رپورٹ میں ایک اور نئے صوبے ہزارہ کے قیام کی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ [/TD]
[/TR]
[/TABLE]