Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
بریکنگ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا عامر فاروق کی جاری کردہ سینیارٹی لسٹ پر بڑا اقدام
یحییٰ آفریدی اور عامر فاروق کو انٹراکورٹ ڈیپارٹمنٹل ریپریزنٹیشن فائل کر دی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر کی جانب سے الگ سے شکایت درج کرانے کا امکان
جسٹس محسن اختر کیانی سمیت پانچ ججز نے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے جاری اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی لسٹ کے خلاف ریپریزنٹیشن چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کو بھیجوا دی، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کو بھی ججز ریپریزنٹیشن کی کاپی بھیجوائی گئی ہے جس میں یہ نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ جج جس ہائیکورٹ میں تعینات ہوتا ہے اُسی ہائیکورٹ کیلئے حلف لیتا ہے، آئین کی منشاء کے مطابق دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے پر جج کو نیا حلف لینا پڑتا ہے، دوسری ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہونے والے جج کی سینیارٹی نئے حلف کے مطابق طے ہو گی
https://twitter.com/x/status/1886737517283602929
بڑی خبر: عدالتی ذرائع کے مطابق تین نئے ججز کی ٹرانسفر کے بعد سینیارٹی لسٹ سے متاثرہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی الگ سے اپنے ادارے کے سربراہ چیف جسٹس عامر فاروق کو سینیارٹی لسٹ کے خلاف انٹراکورٹ ڈیپارٹمنٹل ریپریزنٹیشن فائل کرینگے
https://twitter.com/x/status/1886738525564895443
بڑی خبر: اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا معاملہ طے ہونے تک جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے، عدالتی ذرائع
https://twitter.com/x/status/1886739741061579154