نئے آرمی چیف کی تعیناتی عمران حکومت کی تبدیلی کی وجہ بنا : خواجہ آصف

khawaja-asif-khan-and-army.jpg

وفاقی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ عمران خان کی حکومت کی تبدیلی کی وجہ بنا، اگلے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر عمران خان اپنی مرضی کرنا چاہتے تھے۔ وہ چاہتے تھے ان کے سیاسی مفادات اور حکمرانی کے تسلسل کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے

بی بی سی کو دیئے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ نومبر سے پہلے نگران حکومت ہوگی، یہ بھی ہوسکتا ہے نومبر سے پہلے نگران حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہو گے، جنرل قمر جاوید باجوہ کہہ چکے انہیں مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہیے،جو کہ خوش آئند ہے۔ جنرل باجوہ کے اس اعلان سے قیاس آرائیوں کے دروازے بند ہوئے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جنرل ریٹائڑڈ راحیل شریف نے بھی کبھی مدت ملازمت میں توسیع کا براہ راست یا بالواسطہ مطالبہ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام سینیارٹی لسٹ میں ہوا تو ان کے نام پر بالکل غور کیا جائے گا، ان سب ناموں پر غور ہو گا جو اس فہرست میں موجود ہوں گے۔ اگر فوج فیض حمید کا نام بھیجے تو وزیراعظم کے پاس یہ کہنے کی گنجائش ہوتی ہے کہ 5 کے بجائے 3 یا 8 نام بھیجیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ گزشتہ ماہ جو ہوا وہ موقع دیتا ہے کہ ہم اب ایک نئے باب کا آغاز کریں، آئین کی متعین کردہ حدود کی پاسداری کریں، اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج کا ایک تقدس ہے اور یہ پبلک ڈومین میں موضوع بحث نہیں بننا چاہیے، فوجی سربراہ کی تعیناتی کا طریقہ کار اب "انسٹی ٹیوشنلائز" ہونا چاہیے، یہ عمل انسٹی ٹیوشنلائز کرنا چاہیے جیسے عدلیہ میں ہوتا ہے۔
 
Last edited:

Bebabacha

Senator (1k+ posts)
حیرت ہے ... نونی خواجہ کے انٹرویو کے بعد بہت سے ماہر تجزیہ نگاروں نے بھی 'لالی پاپ' قبول کر لیا اور مزے لے لے کر چوسنے لگے

کہ رہے ہیں ' اوہ عمران خان کی جیت ہو گئی '، حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے '...وغیرہ وغیرہ

حالانکہ بہت کھلی ہوئی اور واضح بات ہے کہ نونیوں نے ایک تیر سے سارے شکار کرنے کا پلان دیا ہے ، وہ کیسے ؟؟؟

ان کے مطابق ، الیکشن نۓ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے ہونگے - اس اعلان سے انہوں نے کیا پیغام دیا ہے ؟

فوج کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتے ہو تو ہمیں الیکشن جتوااؤ ، ورنہ اگر عمران جیت گیا تو پھر وہ اپنی مرضی کرے گا .

عمران کو یہ پیغام دیا ہے کہ تم لانگ مارچ ختم کر دو ، ہم الیکشن پہلے کروا رہے ہیں

اور لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ' پاکستان کی بہتری کے لیے ہم نے اپنی حکومت بھی قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

اس کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ بری حالت جو ان سے سنبھالی نہیں جا رہی ، اسے نگران حکومت کے متھے مار دینا ، تاکہ وہ آئ ایم ایف کی لگائی گئی سخت شرایط پر عمل کروا لیں

-- سو جلدی الیکشن کے اعلان سے یہ سب مقاصد ہیں جو نونی حاصل کرنا چاہ رہے ہیں

مجھے حیرت ہے کہ بڑے بڑے دانشور اسکو عمران کی جیت کہ رہے ہیں !
They were expecting dollars from america, from IMF, support from Saudia... What sey got in return Babaji ka thulla.. Now they had no idea what to do with economy... Zardari as usuall kept himself on side while chota shoebaz cherry blossom and his son are now badly trapped along with mulana and mqm.
 
mhasan24

MPA (400+ posts)
There are fears and concerns that Bajwa will make sure the elections’ results are rigged and hand over the victory to PDM, if they were to be held before November.

This would be another crisis in making. Don’t know if that is going to be good or bad for the country.
 
ahameed

Chief Minister (5k+ posts)
حیرت ہے ... نونی خواجہ کے انٹرویو کے بعد بہت سے ماہر تجزیہ نگاروں نے بھی 'لالی پاپ' قبول کر لیا اور مزے لے لے کر چوسنے لگے

کہ رہے ہیں ' اوہ عمران خان کی جیت ہو گئی '، حکومت نے گھٹنے ٹیک دیے '...وغیرہ وغیرہ

حالانکہ بہت کھلی ہوئی اور واضح بات ہے کہ نونیوں نے ایک تیر سے سارے شکار کرنے کا پلان دیا ہے ، وہ کیسے ؟؟؟

ان کے مطابق ، الیکشن نۓ آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے ہونگے - اس اعلان سے انہوں نے کیا پیغام دیا ہے ؟

فوج کو یہ پیغام دیا ہے کہ اگر اپنی مرضی کا آرمی چیف چاہتے ہو تو ہمیں الیکشن جتوااؤ ، ورنہ اگر عمران جیت گیا تو پھر وہ اپنی مرضی کرے گا .

عمران کو یہ پیغام دیا ہے کہ تم لانگ مارچ ختم کر دو ، ہم الیکشن پہلے کروا رہے ہیں

اور لوگوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ' پاکستان کی بہتری کے لیے ہم نے اپنی حکومت بھی قربان کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

اس کے ساتھ ساتھ ملک کی موجودہ بری حالت جو ان سے سنبھالی نہیں جا رہی ، اسے نگران حکومت کے متھے مار دینا ، تاکہ وہ آئ ایم ایف کی لگائی گئی سخت شرایط پر عمل کروا لیں

-- سو جلدی الیکشن کے اعلان سے یہ سب مقاصد ہیں جو نونی حاصل کرنا چاہ رہے ہیں

مجھے حیرت ہے کہ بڑے بڑے دانشور اسکو عمران کی جیت کہ رہے ہیں !
فوج اگر کسی کو چیف بننے سے روکنا چاہے تو اس کو آج ہی
ریٹائر کر سکتی ھے
آئی ایم ایف نگران حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرے گی
 
Res1Pect

Minister (2k+ posts)
فوج اگر کسی کو چیف بننے سے روکنا چاہے تو اس کو آج ہی
ریٹائر کر سکتی ھے
آئی ایم ایف نگران حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرے گی
میرے معصوم بھائی ، فوج کسی جنرل رینک کے افسر کو ریٹائر نہیں کر سکتی سوائے چند صورتوں میں جہاں وہ افسر غدّاری کا مرتکب ہو یا فوج کے خلاف بغاوت کا مرتکب ہو

دوسری عرض یہ ہے کہ میں نے کب کہا کہ نگران حکومت کو آئ ایم ایف سے ڈیل کرنا ہے . میں نے یہ کہا ہے کہ وہ قیمتوں کو وہاں لے جائیں گے جہاں آئ ایم ایف چاہتا ہے اور وہ سبسڈیز ختم کر دینگے جس کا مطالبہ اس حکومت سے کیا گیا ہے
 
ریٹائر کر سکتی ھے، دوبارہ چیک کر لیں، مشرف نے دو تین کو کیا تھا

چاہے نگران کریں یا موجودہ حکومت عوام کے سامنے آ جائے گا کہ مہنگائی عمران کی وجہ سے نہیں تھی