
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ایاز صادق نے نواز شریف کو لندن سے اپنے ساتھ واپس لانے سے متعلق بیان کی وضاحت دیدی ہے۔
خبررساں ادارے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ میں نے کہا تھا کچھ بڑا ہونے جارہا ہے یہ نہیں کہا تھا کہ بڑا ہونے کا مطلب نواز شریف کی واپسی ہے۔
ایاز صادق سے صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ نے کہا تھا میں لندن سے اپنے ساتھ نواز شریف کوواپس لے کر آئیں گے؟
رہنما ن لیگ نےسوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ ساتھ لے کر آؤں گا ، یہ کہا تھا کہ وہ ابھی بھی آسکتے ہیں ہوسکتا ہے میرے ساتھ آجائیں یا بعد میں آجائیں،مگر میں نے ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تو دسمبر سے کہہ رہا ہوں کہ کچھ بڑا ہونے جارہا ہے میں آج بھی کہتا ہوں کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
صحافی کی جانب سے نواز شریف کی واپسی سے متعلق بار بار سوال پوچھنے پر بھی ایاز صادق یہی جواب دیتے رہے کہ میں تو کہا تھا کچھ بڑا ہونے والا ہے، میں کوئی نجومی نہیں ہوں جو پیش گوئی کروں یا شیخ رشید بھی نہیں ہوں ، میں اپنے دل کی آواز آپ کو سنا رہا تھا۔
صحافی نے پھر پوچھا کہ جو آپ کہہ رہے ہیں اس سے متعلق کب تک کی امید ہے کہ کب تک کچھ بڑا ہوجائےگا؟ جس پر ایاز صادق نے کہا انشااللہ جلد ہی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7ayazsadiq.jpg