میں نے نون لیگ کیوں چھوڑی؟
میں ازل سے ابد تک ایک نون لیگی تھا۔ اس کی ایک بہت مضبوط وجہ تھی۔ دراصل میرے ایک چاچے کی نند کے سالے کا بیٹا نون لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتا تھا۔ ان کی وجہ سے پورے علاقے میں ہماری بڑی ٹوہر تھی، بڑی شو شا تھی، لوگ ڈرتے شرتے بھی تھے۔ کبھی کبھار گلو گیری بھی کر لیتے تھے۔ وہ نکا جب کبھی اوور ٹائم سے لیٹ ہوتا تھا واپسی پر تو پولیس پکڑ کر بارہ نمبر کی بجائے اسے گیارہ نمبر کی لتر پریڈ سے مستفید کیا کرتی تھی کیونکہ پیسے تو اس کے پاس ہوتے نہیں تھے۔ نکا ہمارے گھر میں کام کرنے والی کا لڑکا تھا۔ چیک کیا ہے پھر رعب آپ نے؟
دوسری وجہ یہ تھی کہ میرے وڈے پائی کا اپنا بزنس تھا۔ اور ہم نے یہی سنا تھا کہ نون لیگ تاجر دوست جماعت ہے۔ اس لئے ہم بھی نون لیگ کے پرجوش تاجر میرا مطبل سپورٹر بن گئے۔ اس سے ہمیں لگتا تھا کہ ہم بھی میاں صاب کی طرح بہت وڈے تاجر بن گئے ہیں
تیسری وجہ یہ تھی میاں صاب کا رنگ روپ کشمیریوں والا ہے جی۔ اور ہمارا بھی۔ بس اب ہم کسی اور کو ووٹ کیسے دے سکتے تھے؟ اور ویسے بھی میری کلاس میں جتنے لڑکے بھی پڑھی لکھی غیر سیاسی فیملیز سے تعلق رکھتے تھے، ان میں سے ذیادہ تر تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے تھے، برگر کہیں کے۔ اب کیا میں برگر بن جاتا؟ نہیں جی، میں شیر ای ٹھیک آں
اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے نون لیگ کیوں چھوڑی؟ اتنی مضبوط وجوہات کے باوجود؟ بتاتے ہیں آپ کو
بات دراصل یوں ہے جی، کہ وہ جو تھا نا میرے چاچے کی نند کے سالے کا بیٹا، ہاں جی اوہی وہ جو نون لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑتا ہے۔ ہم نے اس کو گھر وڈے پائی کی دوجی شادی پر بلایا تھا۔ اگر وہ مصروف تھا تو ویسے ہی انکار کر دیتا، یہ کہنے کی کیا ضرورت تھی؟
'یار اوہدا تے کم ای شادیاں کرنا اے، چلو من لیا میں پنجاب اسمبلی دا لیگی این پی اے آں پر میرے کول ہن اینا فی فارغ ٹیم نہیں ہے گا"
بے عزتی خراب کر کے رکھ دی جی اس نے پورے علاقے میں۔ لعنت جی ایسے بندے پر اور ایسی جماعت پر۔ جو اپنوں کا نہیں بن سکا کسی اور کا کیا بنے گا؟ ہم سوچ رہے ہیں کہ کل "الحاج ڑانا سیخ اکرم معل پٹ صاحب" سے مل کر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا جائے۔ برگروں کہ جماعت میں جانے کا ابھی میرا دل نہیں کرتا۔ میرا جنون، زرا جیا وی نئیں نون