
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو جمع کرادیا ہے۔
یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں مخالفوں کے طنز پر نہیں اپنوں کی خاموشی پر حیران ہوں، میں نے استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوادیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے حوالے سے بہت باتیں کی گئیں، اب میں اپوزیشن لیڈر نہیں رہنا چاہتا۔مخالفوں کی طنز کی پرواہ نہیں لیکن اپنوں کی خاموشی پر حیران ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کو ووٹ نہیں دینا چاہیے تھا،اتنی کیا جلدی تھی کہ آپ نے 30 منٹ کا ٹائم دیا
اس پر شہباز گل نے ردعمل دیا کہ بل پاس کروانے میں آپکے تعاون کا شکریہ۔اب آپکا استعفی دینا بنتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1488106529756946432
ان کا مزید کہنا تھا کہ چند دن پہلے باہر جانے کی اجازت کی شرط پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی اپنے استعفے کی پیشکش کر چکے ہیں۔ یہ استعفی لینے آئے تھے اب اپنے اپنے استعفے بھی دیں گے اور لوٹ مار کا حساب بھی۔بس دیکھتے جائیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/astiefa.jpg