میں رہوں نہ رہوں میرا بلیک بیری تو محفوظ ہی رہے گا: ریحام خان

rehaam-khan-blackberry.jpg


وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ انہیں کتاب لکھنے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں رہوں نہ رہوں میرا بلیک بیری تو محفوظ رہے گا۔

ریحام خان کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس اور کلب کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے اس موقع پر مزید کہا اگر یہ حکومت سلیکٹڈ ہے تو مخالف جماعتوں کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا ہی نہیں چاہیے تھا۔ عوامی حقوق کے لیے لانگ مارچ اچھی بات ہے۔

انہوں نے اپنی سیاست میں انٹری سے متعلق عندیہ دیا کہ جب کسی اچھی سیاسی جماعت سے آفر آئے گی تو تب جوائن کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ جب سیاست میں آؤں گی تو دیکھا جائے گا۔ پہلے بھی میری کتاب کو شہرت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہی دی تھی، میں بنی گالا میں جب شامی کباب بنا رہی تھی تب بھی سیاست کر رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ جب سب سڑکوں پر ہیں تو ایوانوں میں کون ہے۔ رواں مالی سال میں ہم مالی خسارہ کا بھی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں ۔ مہنگائی کو سیاسی بیان تک محدود نہیں ہونا چاہیے۔ آج کل نظریوں کا فقدان ہے۔

ریحام نے کہا اگر اسمبلی توڑ دی جاتی ہے تو یہ خوش آئند ہوگا۔ اسمبلیاں ٹوٹنا اکثریت رکھنے والی جماعت ن لیگ کیلئے بہتر ہو گا۔ لیکن اسمبلیاں توڑنے کیلئے ہمت چاہئیے۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ریحام کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں بطور صحافی آپ کی آواز میں آواز ملا رہی ہوں ملک میں گزشتہ چار سالوں سے بدترین فاشزم ہے اور ہم اس کے خلاف کھڑے ہوں گے ملک میں جس طرح ہر تنقیدی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بزدلانہ روش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پیکا کے خلاف جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، اگر صحافی اپنے حق کے لیے آواز بلند نہیں کریں گے تو پھر وہ کسی کی بھی آواز نہیں بن سکیں گے۔

 
Last edited:

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
KAHAN CHUPA KAR RAKHA HUWA HAI.

WE ALL KNOW
نہیں جی فون نہیں چھپایا
وہاں تو بس چھپائی ہے اور اس بس میں ایک بیگ چھپایا ہے اور اس بیگ میں ایک پرس ہے اس پرس میں فون ہے یہ بوڑھی ہکر بہت ہوشیار ہے
 

Back
Top