
کامران خان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے سے کئی دہائیوں پر محیط خلیج ختم ہونے جا رہی ہے۔ ماضی میں دونوں جماعتوں نے صرف عوام کو لوٹا ہے۔
سینئر اینکر پرسن اور صحافی کامران خان نے اپنے ایک وی لاگ میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے حکومت مخالف اتحاد کی حمایت کے اعلان نے عمران خان حکومت کے خاتمے کو یقینی بنا دیا ہے۔
سینئر اینکر پرسن نے کہا کہ اس معاہدے سے 34 سال میں چوتھی بار شہری سندھ اور دیہہ سندھ کے درمیان حائل خلیج ختم ہونے کا ایک موقع پھر سے آیا ہے۔
کامران خان کا کہنا ہے کہ آج کی اس پیشرفت سے قبل ہی کراچی کا پی ٹی آئی سے رومانس ختم ہو چکا تھا کیونکہ2018 کے انتخابات میں شہری سندھ نے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی دلائی مگر عمران خان 4 سال میں ایک بار بھی کراچی میں رات نہیں رکے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سے پہلے بھی پی پی اور ایم کیو ایم اتحادی رہ چکے ہیں مگر وسائل کی تقسیم بڑا مسئلہ رہا ہے۔ اب میں امید کرتا ہوں کہ دونوں جانب سے ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جن سے سندھ کے لوگوں کے مسائل ختم ہونگے۔
https://twitter.com/x/status/1509010721958658053
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیدائشی سندھی ہونے کے اعتبار سے میں اس معاہدے کا حامی اور اس کی بہتری کیلئے دعاگو ہوں۔ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ باسیوں کو صرف دھوکہ دیا اپنی جیبیں گرم کیں اللہ کرے اب کی بار ایسا نہ ہو میں محتاط خوش ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mqm-kamran-khan.jpg