میڈیا سائنس گریجوایٹ دبئی پلٹ نوجوان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلا

12jjkjksksjjdhjhshdkdjd.png

کراچی یونیورسٹی سے میڈیا سائنس میں گریجوایٹ کرنے والے دبئی پلٹ نوجوان کے ڈکیتی میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق پی آئی بی کالونی پولیس کے ہاتھوں کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والا ملزم کراچی یونیورسٹی سے میڈیا سائنس میں گریجوایٹ کرنے والا دبئی پلٹ نوجوان نکلا، ملزم دبئی میں ایک ریسٹورنٹ میں بطور کیشیئر ملازمت کر رہا ہے۔

کراچی میں لیاری ایکسپریس وے سے ڈکیتی کے ایک واقعہ کے دوران پی آئی بی کالونی پولیس نے پولیس مقابلے کے بعد 3 ملزموں کو گرفتار کیا تھا جس میں سے انس نامی ایک ملزم کے میڈیا سائنس کے گریجوایٹ ہونے اور دبئی میں بطور ویٹر وکیشیئر ملازمت کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔ پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزم نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ عیدالاضحی پر دبئی سے چھٹیاں منانے کیلئے اپنے گھر کراچی آیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1810959512267890835
کا کہنا تھا کہ میں نے 15 دنوں بعد دبئی واپس جانا تھا جس کے لیے ٹکٹ بھی کنفرم ہو چکی ہے، دوستوں کے ورغلانے میں آکر عید کے بعد سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے میں ملوث ہوا۔

عیدالاضحی کے بعد سے اب تک 70 سے 80 کے قریب ڈکیتی کی وارداتیں کر چکا ہوں، اس سے پہلے کبھی کوئی جرم نہیں کیا نہ زندگی میں کبھی تھانے کی شکل دیکھی ہے۔

کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی وارداتیں کرتے ہوئے مہینہ کے قریب ہو چکا ہے، دبئی میں کبھی ایسی واردات نہیں کی، دوستوں کے ورغلانے میں آکر ڈکیتیاں کرنا شروع کیں، غلطی ہو گئی، دبئی میں 1200 درہم تنخواہ لیتا ہوں اور نشہ بھی کرتا ہوں، دبئی میں بیئر کے ساتھ ویڈ استعمال کرتا ہوں۔ واضح رہے کہ پی آئی بی پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کیا تھا جس میں سے ایک زخمی ہے اور ہسپتال میں داخل ہے، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
 

Back
Top