
سابق وزیراعظم عمران خان نے جاتے جاتے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں ہے، پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کے حامی بھی امپورٹڈ حکومت کو مسترد کرچکے ہیں، صحافی برادری بھی ان میں شامل ہیں۔
صحافی راؤ فیصل نے یہ کہہ کہ میڈیا کی جاب کو خیر باد کہہ دیا کہ انہیں لگتا ہے کہ میڈیا اس امپورٹڈ حکومت کو لانے میں آلہ کاربنا ہے اسلئے مستعفی ہورہاہوں، آزاد صحافت کا آغاز کررہا ہوں۔
راؤ فیصل کے اس اعلان پر ساتھی صحافی نے اسد چوہدری نے لکھا کہ راؤ فیصل بھائی کے ساتھ نیو نیوز میں کام کیا ہے، وہ زبردست اور باصلاحیت صحافی ہیں اور منصور علی خان کے ساتھ ایکسپریس نیوز میں بطور سینئر پروڈیوسر کام کر رہے تھے لیکن اب مستعفی ہوگئے ہیں۔انکی پوسٹ پڑھیں لیں، مگر مجھے لگتا ہے کہ وہ بھی یہی کہنا چاہتے ہیں کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور
https://twitter.com/x/status/1513966149490262016
اسد چوہدری کی بات کی خود راؤ فیصل نے بھی تائید کردی، جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ بے شک وطن عزیز میں مجھ جیسے خاکسار کبھی بھی امریکن سنڈی کو فصلیں تباہ نہیں کرنے دیں گے، کیونکہ میرا تعلق پہلے محکمہ زراعت سے تھا بعد میں میڈیا سے ہوا۔
https://twitter.com/x/status/1513968108792385536
راؤ فیصل نے مزید لکھا کہ جب وہ امپورٹڈ حکومت لانی کی تیاری کررہے تھے ہم جہاد کی تیاری کررہے تھے، 05 مارچ کی تحریر پیش خدمت ہے،وطن پر نوکری کیا جان بھی جائے تو پرواہ نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1514123776161894400
راؤ فیصل کی جانب سے نوکری چھوڑنے کے اعلان پر سابق وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ری ٹویٹ کیا اور لکھا کہ جذبے سلامت ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513985093487923203
Last edited by a moderator: