میڈیانفرت پھیلانے والےکی تشہیر نہ کرے،عمران خان کی کوریج کےبعدپیمراان ایکشن

8pemranenksjdhhdjd.png

پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی طرف سے ایک بار پھر الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہے۔ پیمرا کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ میں الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ 2016ء پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

میڈیا کو چاہیے کہ وہ ملک میں امن وامان کو نقصان پہنچانے والوں کا پوری طرح سے بائیکاٹ کرے۔ میڈیا غیردانستہ یا دانستہ کسی بھی نفرت پھیلانے والے کی تشہیر نہ کرے۔

پیمرا اعلامیہ کے مطابق 9 مئی پر ریاستی وعوامی املاک پر حملے کر کے عام عوام کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔ 9 مئی کو فیڈریشن کو کمزور کرنے کے لیے ریاست مخالف بیانات جاری کیے گئے، ایسے واقعات کا مقصد صرف اور صرف معاشرے میں نفرت پھیلانا تھا۔

GAhCRS8aoAAKdOP


9 مئی (یوم سیاہ) پر ملک کے مقتدار اداروں اور ریاست کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش کی گئی تھی، ان واقعات کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے اور ملوث لوگوں کو فروغ دینے سے گریز کیا جائے۔ ملکی قوانین اور عدالتی احکامات کے بعد نفرت پھیلانے والوں اور ریاستی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے والوں کو کو ایئرٹائم نہ دیا جائے۔

پیمرا کے اعلامیہ کے مطابق پیمرا قوانین کی روشنی میں وضع کردہ اصولوں کی الیکٹرانک میڈیا ادارتی بورڈ تعمیل کریں۔ تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز براہ راست نشریات میں تاخیری طریقہ کا استعمال یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ایک آزاد اور غیرجانبدار ادارتی بورڈز تشکیل دیں تاکہ قومی ہم آہنگی کو فروغ ملے اور نفرت پھیلانے والوں کا میڈیا سے مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔

سینئر کورٹ رپورٹر نے پیمرا اعلامیہ شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں لکھا کہ: آج وہی ہوا جس کاان کو ڈر تھا اور جس کی وجہ سےعمران خان کو میڈیا کے سامنے نہیں لایا جا رہا تھا! عمران خان کی آج دوصحافیوں احتشام عباسی اور عرفا فیروز سے ملاقات اور پورے میڈیا پر ہنگامہ! پھر لندن والوں کا بیانیہ تو وڑ گیا ! جس کا ثبوت پیمرا کا یہ نیا حکم نامہ ہے!

https://twitter.com/x/status/1731706931100958903
سینئر صحافی سحرش مان نے لکھا کہ: پیمرا نے ہدایت نامہ جاری کیا ہے کہ: 9مئی کےواقعات کی بھرپورمذمت کی جانی چاہیے، واقعات میں ملوث لوگوں کوفروغ دینےسےگریزکرناچاہیے۔ ملک میں امن وامان کونقصان پہنچانےوالوں کامیڈیاکوبائیکاٹ کرناچاہیے، میڈیادانستہ اورغیردانستہ کسی بھی نفرت پھیلانےوالےکوفروغ نہ دے!

https://twitter.com/x/status/1731701842407575988
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: پیمرا کا نیا نوٹیفکیشن جاری، ریاست مخالف کوئی بیان نہ چلایا جائے ! ابھی تو صرف خان صاحب کا ایک بیان سامنے آیا ہے ۔ انشاءاللہ جس دن خان صاحب ناجائز قید سے باہر آئینگے اس دن ان کا کیا حال ہوگا، آج کے بیان میں تو خان صاحب نے صرف اتنا کہا میں ڈٹ کے کھڑا ہو اور ان کے شاٹ ہوگئے!

https://twitter.com/x/status/1731704616595890312
سینئر صحافی ثاقب ورک نے لکھا کہ:پیمرا کے حکمنامہ کے بعد مجھے نہیں لگتا کہ آئندہ سائفر کیس کی سماعت کے دوران صحافیوں کو اڈیالہ جیل داخلے کی اجازت دی جائے گی کیونکہ آج جو تباہی عمران خان نے اپنے مخالفین کی کردی ہے اس کے بعد جنہوں نے پیمرا سے عمران خان کی کوریج نا کرنے کا حکم نامہ جاری کرایا ہے، ویسے ہی آرڈرز اڈیالہ جیل بھی بھیجے ہونگے!

https://twitter.com/x/status/1731703299907125526
سینئر صحافی ریاض الحق نے لکھا کہ: اتنی پریشانی؟ عمران خان کے چند بیانات ٹی وی پر چل گئے اور پیمرا کا نیا ہدایت نامہ آگیا کہ ریاست مخالف نفرت پھیلانے والے شخص کے بیانات چلانے سے اجتناب برتا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1731695976958545987
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ: ذرائع کے مطابق آج عمران خان کے ٹکرز چلنے پر ڈائریکٹ حافظ کی طرف سے سخت سرزنش کی گئی ہے،اب دوڑیں لگی ہیں اور پیمرا کی طرف سے زبانی ہدایات دی گئی ہیں کے چینلز عمران خان کے نام کا کوئی ٹیکر نہ چلائے کیونکہ نواز شریف کو سخت تکلیف پہنچی ہے! جنرل نانی بھی اسی تکلیف کی وجہ سے آج ٹویٹر پر آئی، حالات ایسے ہی رہے تو ایک جنرل جو کہ بیٹی کے لیے جنید کے رشتے کے انتظار میں ہے اسے انکار بھی ہو سکتا ہے!

https://twitter.com/x/status/1731695068958917093
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیل کرپٹ لاڈلے کرتے ہیں لیکن میرے ہاتھ صاف ہیں، مقدمہ پوری قوم کے سامنے چلایا جائے۔ جیل میں رہنا عبادت سمجھتا ہوں ، مرنا قبول ہے لیکن کوئی ڈیل کر کے ملک سے باہر نہیں جائوں گا۔

سائفر بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو اصل میں جنرل باجوہ کو بھیجا گیا تھا، شاہ محمود قریشی کو اتفاقاً ملا تھا، یہ کیس بوگس نہیں ہے تو کھلی عدالت میں چلایا جائے۔
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

ان کی تو میڈیکل فائیلز لیک ہو گئیں تو پھر جو تھو تھو ہو گی اس کا اندازہ یہ لگا نہیں سکتے۔ لڑائی کو وہاں تک نہ لے جاؤ ۔ ابھی تو دھوتی اتری ہے پھر کوڈا بھی ہونا پڑے گا

Cracking Up Lol GIF by HULU
 

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Awaam is still asleep while these criminals control everything. Maybe awaam taking matters into their own hands would put fear in PEMRA and other institutions. Make an example of anyone who tries to silence the righteous.
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
No country allows non stop BS against the state and state's vital organs.

72 yr old Imran Khan is not Pakistan and his midgets are not all Pakistan
 

Munawarkhan

Chief Minister (5k+ posts)
PEMRA has already decided on a case which the police has failed in the last 6 month to produce any evidence
 

Back
Top