میچز کن وینیوز پر ہوں گے؟ پی ایس ایل 8 کا شیڈول فائنل ہو گیا

15psl8sxhedule.jpg

افتتاحی تقریب کا انعقاد پہلے سے طے شدہ وینیو ملتان میں ہی کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز 4 مختلف وینیوز پر کھیلے جانے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل ہو گیا ہے جس کے لیے حتمی طور پر شیڈول کے حوالے سے مشاورت کل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام کریں گے جبکہ شیڈول کا اعلان متوقع طور پر جمعہ کے روز کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ افتتاحی تقریب کا انعقاد پہلے سے طے شدہ وینیو ملتان میں ہی کیا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کے تمام میچز 4 مختلف وینیوز پر کھیلے جانے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ای) کا آغاز 13 فروری سے شروع ہو رہا ہے جبکہ فائنل میچ 25 مارچ کو منعقد ہو گا۔ ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے میچز ملتان کے علاوہ کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ لاہور اور راولپنڈی، کراچی اور ملتان کے مقابلے ایک ساتھ ہونے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 8 کے ایک نمائشی میچ کو کوئٹہ میں منعقد کروانے کے حوالے سے بھی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے جس کہ کوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے مابین ہو گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل سیزن 8 کے میچز کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل میچ 25 فروری کو ہو گا۔ ملتان اور کراچی کی ٹیمیں 13 سے 25 فروری کے دوران تک 5، 5 ہوم میچز کھیلیں گی۔

ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ 11 گروپ میچز کی میزبانی راولپنڈی کرے گا جبکہ کراچی میں 9 گروپ میچز کا انعقاد ہو گا اور ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔


دریں اثنا لاہور قلندر کے ہیڈکوچ وسابق کھلاڑی عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ 8 کیلئے انتہائی پرجوش ہیں۔ ہمارے پہلے 4 ایڈیشنز مشکل تھے لیکن اس وقت ہمارے پاس ٹیم کمبی نیشن کیلئے جتنے آپشنز موجود ہیں کسی اور کے پاس نہیں جبکہ ہماری کپتان کی کمی شاہین شاہ آفریدی نے پوری کر دی ہے۔ مقامی کھلاڑیوں کا کیمپ 4 فروری سے شروع کیا جا رہا ہے۔