میوہسپتال کے ایم ایس کو برطرف کرنے پر عفت عمر کی اپنی لیڈر پر تنقید

ifhaha1ih22.jpg

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میو اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فارغ کرنے پر معروف اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے مریم نواز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے لاہور کے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مریضوں کی شکایات پر برطرف کرنے کے فیصلے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ایکس اکاؤنٹ پر کیا ہے۔

معروف صحافی اور سابقہ اداکارہ شمع جونیجو نے مریم نواز کی ایم ایس کو برطرف کرنیکی ویڈیو شئیر کی اور مریم نواز کی تعریف کی اور فیصلے کو درست قرار دیا لیکن عفت عمر نے مخالفت کی۔
https://twitter.com/x/status/1898080882075873610
اس پر عفت عمر نے جواب دیتے ہوئے اپنے ایکس پیغام میں لکھا کہ میرے خیال میں ایک افسر کی یوں سرِعام تذلیل کرنا درست نہیں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ اس شخص کی بات سنے اور مناسب تفتیش کیے بغیر کسی کو قومی ٹیلی ویژن پر برطرف کرنا درست بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی 6 مارچ کو میو اسپتال کے دورے کے دوران مریضوں نے انتظامیہ کی ناکامیوں پر متعدد شکایات کی تھیں۔ ان شکایات پر مریم نواز شدید ناراض ہوئیں اور انہوں نے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فوری طور پر برطرف کرنے کا حکم دیا۔

بعد میں یہ انکشاف ہوا کہ ایم ایس ڈاکٹر فیصل نے برطرفی سے تین دن پہلے ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ڈاکٹر فیصل نے پنجاب حکومت سے اسپتال کے لیے فنڈز کی متعدد درخواستیں کی تھیں، لیکن فنڈز نہ ملنے کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

یہ واقعہ انتظامیہ کے اندرونی مسائل اور حکومتی سطح پر فنڈز کی عدم دستیابی جیسے اہم معاملات کو اجاگر کرتا ہے۔ عفت عمر کی تنقید اور شمع جونیجو کی تائید کے درمیان یہ معاملہ عوامی اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس واقعے نے انتظامیہ کے طریقہ کار اور عوامی خدمت کے معیارات پر سوالات اٹھائے ہیں۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
This mukh mantri is following her nincompoop father's footsteps.
This idiot woman does not know that under E&D Rules she cannot do such gimmicks, and that too in public and on the national television.
Yeh koi nana jee kee dukan nahi hai keh jo merzi kertay phiro.
You have to follow the due process of law.

Uujad, gunwar aurat.
 

Back
Top