
لاہور کے گریٹرا قبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام بدتمیزی کیس میں ریمبو کو مرکزی ملزم قرار دیدیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں عائشہ اکرام بدتمیزی کیس میں ملزم ریمبو کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس پر پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔
پولیس کے مطابق ملزم ریمبو کا اس کیس میں مرکزی کردار ہے، ملزم ریمبو نے ہی یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرام سے بدتمیزی کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس نے اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کی جائے۔
https://twitter.com/x/status/1471799668506046467
یادرہے کہ ملزم ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے قریبی دوست ریمبو نے گرفتاری کے بعد ضمانت کیلئے لاہور کی سیشن کورٹ میں درخواست جمع کروائی تھی۔
واضح رہے کہ رواں برس 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں مینار پاکستان کے مقام پر ٹک ٹاک عائشہ اکرام سے ملنے کیلئے آنے والے لوگوں نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں جنسی تشدد کا نشانہ بنایا تھا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ 400 لوگوں کے خلاف درج کرلیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13rambocmulzm.jpg
Last edited: