میلسی: مکان پر قبضے کے لئے سفاک قبضہ گروپ نے گھرمالکن کو آگ لگا دی

malk1121.jpg



پنجاب میں انسانیت سوز واقعہ، سفاک قبضہ گروپ نے غریب مزدور کے گھر پر قبضہ کرنے کے لیے مالکن کو آگ لگا دی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل وہاڑی میں دریائے ستلج کے کنارے واقع قصبے جلّہ جیم میں قبضہ مافیا نے گھر پر قبضے کی خاطر مالکن کو آگ لگا دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے کارندوں نے غریب مزدور کے گھر پر قبضے کی مبینہ کوشش کی جس پر گھر کی مالکن نے مزاحمت کی، مزاحمت کے نتیجے میں کارندوں نے مالکن کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

متاثرہ خاتون کو سنگین حالت میں مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں خاتون کو طبی امداد دینے کے بعد برن سینٹر ملتان ریفر کر دیا گیا، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ 35 سالہ خاتون کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق مزاحمت پر دونوں گروپوں کے 12 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب مری میں پولیس نے کمرہ عدالت سے اغوا کئے گئے پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو بازیاب کروا لیا، اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بیان دینے تھانہ مری کی حدود جھیکاگلی کچری پہنچے جہاں درجنوں مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں کے سامنے جوڑے کو اغوا کر لیا، احاطہ عدالت میں موجود افراد میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، تو سوشل میڈیا صارفین نے غم وغصے کا اظہار کیا اور پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے۔

https://twitter.com/x/status/1443155352682369025
پولیس نے ایس پی صدر کامران عامر اور اے ایس پی مری کی زیر نگرانی کارروائی کرتے ہوئے نوبیاہتا جوڑے کو کجوٹ کے مقام سے بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ جوڑا تاحال پولیس کی تحویل میں ہے۔

ایس پی صدر کامران عامر کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں اب تک 10 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، گرفتار ملزمان میں عبدالمنان، عبدالمتین، زیاب، حامد، قمر زمان، شاہ ذیب، آصف، نصیر، عدنان اور ناصر شامل ہیں۔
 

Okara

Prime Minister (20k+ posts)
Our justice system is completely collapsed and judges are good only on Jugatbazi.