
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے ارکان فیصل فاروق چیمہ نے جان بوجھ پر وزیراعلیٰ کے حق میں اعتماد کا ووٹ نہیں دیا۔
ان خبروں کی فیصل فاروق چیمہ نے سوشل میڈیا پر ہی تردید کردی، انہوں ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں واضح کیا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اعتماد کا ووٹ نہیں ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بیرون ملک گئے ہوئے ہیں، ان کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے اور پی ٹی آئی سے ہی رہے گا، وطن واپس آکر معاملے کو دیکھیں گے،میں نے پندرہ دن پہلے امریکا کا ٹکٹ لیا تھا میرا بیٹا وہاں پڑھتا ہے اسلئے میرا آنا ضروری تھا۔
https://twitter.com/x/status/1613573480079044608
فیصل فاروق چیمہ نے کہا پارٹی کی طرح فیملی کی ذمہ داری ہے، میں دو دن پہلے لاہور میں تھا پھر اسلام آباد آیا میری فلائٹ تھی،مجھے ووٹ ڈالنے کیلئے اسلام آباد آنے کا کہا گیا، میں نے کوشش کی لیکن دھند کی وجہ سے نہیں آسکا، میں اب بھی عمران خان کے ساتھ ہوں۔