
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اپنی ہی پارٹی پر برس پڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے خلاف میری اپنی پارٹی نے سازش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف چارج شیٹ پیش کردی ہے اور کہا کہ 2018 میں مجھے ملتان سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن ہروایا گیا اور یہ میری اپنی پارٹی نے کیا۔
شاہ محمو دقریشی نے کہا کہ میں برملا کہہ رہا ہوں، میں نے خان کو بھی کہا ہے اگر میں ملتان سے صوبائی اسمبلی کا رکن منتخب ہوتا تو آج پنجاب کی یہ کیفیت نا ہوتی، حلقہ 217 کے عوام کو جاگنا ہوگا، مجھے اس شکست سے کیا فرق پڑا میں قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہوکر وزیر خارجہ بن گیا، فرق یہاں کے لوگوں کو پڑا ہے، ملتان اور جنوبی پنجاب کو فرق پڑا۔
اپنے بیٹے کے حوالے سے کنونسنگ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے لوگوں نے کہا کہ زین کو الیکشن نا لڑواؤ، وائس چیئرمین تحریک انصاف کا بیٹا ہار گیا تو بہت بے عزتی ہوگی، میں نے جواب دیا نہیں کچھ جنگیں ہوتی ہیں جو صرف جیت کیلئے نہیں لڑی جاتیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9sjhahmehmoodqurishi.jpg