میرے خلاف ججمنٹل نہ ہوں اور مجھے گندا نہ کریں،صبافیصل کا ایک اور ویڈیوپیغام

sabafiahah.jpg


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے اور بہو سے اعلان لاتعلقی کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور اپنے مداحوں سے اس معاملے پر مزید تبصرے نہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔بیٹے کا بھی والدہ اور بیوی کے دفاع میں ردعمل سامنے آگیا

سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر صبا فیصل نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں وہ اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب تھیں، صبا فیصل نے کہا کہ رشتے ہار جیت سے نہیں بنتے بلکہ یہ دلوں کے رشتےہوتے ہیں جو دلوں سے ہی بنتے ہیں ، رشتوں میں ہار جیت کوئی معنی نہیں رکھتی۔

صبا فیصل نے بیٹے اور بہو سے اعلان لاتعلقی کے بعد ہونے والے سوشل میڈیا تبصروں کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ میرے اندر ایک ماں کا دل ہے، میں بہت سے کمنٹس پڑھ چکی ہوں اور اب میں نہیں چاہتی کہ آپ لوگ اس معاملے پر مزید کمنٹس کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پیجز اور صارفین کا شکریہ جو میرے ساتھ کھڑےرہے، میرے لیے آج کا دن بہت مشکل تھا، میری آپ سب سے درخواست ہے اس معاملے پر مزید تبصرے نا کریں نا ہی میرے خلاف ججمنٹل ہوں اور نا ہی انہیں گندا کریں۔

صبا فیصل نے کہا کہ میں نے چار سال اس معاملے پر کوئی جواب نہیں دیا، میں اپنی شہرت، دولت اور عزت کی قیمت خود پر جبر اور برداشت کرکے چکائی ہے ، چار سال بعد میں نے یہ بات آپ لوگوں سے شیئر کی، اللہ آپ سب کو فنکاروں کی زندگیوں کے تاریک پہلوؤں کو سننے اور اسے محسوس کرنے کی توفیق دے۔


پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کے صاحبزادے سلمان فیصل اپنی اہلیہ نیہا اور ماں کے دفاع میں سامنے آگئے۔


انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے پہلے اپنی اہلیہ نیہا سلمان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’بس بہت ہوگیا، اپنی زبان اور ناگوار خیالات سنبھال کر بات کریں، وہ میری بیوی اور میرے بیٹے کی ماں ہے اور آپ سب کو اس حقیقت کا احترام کرنا چاہیئے‘۔

انہوں نے اپنی دوسری پوسٹ میں لکھا کہ ’امی بھی میری ہیں اور نیہا بھی میری بیوی ہے، اس لیے برائے مہربانی تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں، اس سے بہت تکلیف ہوتی ہے‘۔


یادرہے کہ سینئر اداکارہ صبا فیصل نے گزشتہ روز اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے لاتعلقی کا اعلان کرتےہوئے کہا تھا کہ نیہا جیسی منفی عورت جب کسی خاندان میں آجاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں گزشتہ چار سال سے اپنے بیٹے کی وجہ سے مشکل ترین زندگی گزار رہی ہوں۔
 

alisajid

Senator (1k+ posts)
Tu internet (public forum) per apnay ghar ke baatain share kernay ke kya zarorat thee?

ho sakta hai k kl e.g. aap aik qabil e atiraaz video upload kerdaingay or phir logoon say kahaingay k is video ko dekhain lakin koi comment na dain as yeah aap ke personal video hai.....