
نوجوان اداکارہ و ماڈل میرب علی کو اپنے پالتو کتے کے انتقال پر مداحوں سے دعا کی درخواست کرنا مہنگا پڑگیا، صارفین نے میرب علی کو کھری کھری سنادیں، میرب علی کا صارفین کے ردعمل پر افسوس اور غصے کا اظہار۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلی کیشن انسٹاگرام پر میرب علی نے اپنے پالتو کتے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتےہوئے لکھا کہ ہماری فیملی کی جان، ہمارا ٹوکو اچانک چل بسا، وہ بہت بیمار تھا مگر ہمیں امید تھی کہ وہ بیماری سے لڑکر صحتیاب ہوجائے گا، ہمارے ننھے بچے کیلئے دعا کریں ، کیونکہ آج ہم نے اپنی فیملی کے ایک فرد کو کھودیا ہے۔

میرب علی کےاس پیغام پر ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور میرب علی کو کھری کھری سنادیں، صارفین نے میرب علی پر تنقید اور تبصرے کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ایک پالتو جانور کی موت پر کس چیز کی دعا کی جائے۔

میرب علی صارفین کی جانب سے منفی ردعمل سامنے آنے پر ناراض اور غصہ ہوگئیں اور انہوں نے ایک انسٹاگرام سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے صارفین کو جواب دیا اور کہا کہ میں آپ سے اپنے پالتو کتے کی موت پر دعاؤں کی درخواست کرنے پر معذرت خواہ ہوں، اس کتے کو ہم نے اپنے خاندان کے ایک فرد کی طرح پالا تھا۔
میرب علی نے کہا کہ میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں کہ لوگ اتنے بے حس کیسے ہوجاتے ہیں اور وہ کیسے دوسروں پر حکم چلاتے ہیں کہ کسی بھی دکھ کے لمحے میں کیا اور کیسے ردعمل دینا چاہیے، یہ وقت میرے اور میرے خاندان کیلئے مشکل ہے ، چاہےاور کسی کیلئے ہو یا نا ہو۔

میرب علی نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ مزید کہا کہ ہمارے گھر میں جانوروں کو بھی انسانوں کی طرح رکھا جاتا ہے، مجھے لوگوں کی تربیت دیکھ کر افسوس ہوا، سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹوں کو دیکھتے ہوئے آگے بڑھ جانے کا بھی ایک راستہ ہوتا ہے۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17معرابکئتتتا.jpg