میرا دل سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے:مفتی مینک کی پاکستانیوں کےلیے خصوصی دعا

muft-menak-floods-pak.jpg


زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک نے پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا، انہوں نے پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی،ٹوئٹر پیغام میں مفتی مینک نے لکھا کہ میرا دل پاکستان کے لوگوں کے ساتھ ہے کیونکہ وہ برسوں کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں۔

مفتی مینک نے لکھا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کے لیے آسانیاں فرمائیں اور انہیں ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رکھے، پاکستان میں سیلاب کے حوالے سے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

https://twitter.com/x/status/1563482208232345600
دوسری جانب او آئی سی نے سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا، سیکرٹری جنرل حسین براہیم نے رکن ممالک، فلاحی اسلامی تنظیمیں اور عالمی برادری سے پاکستان کی فوری امداد کی اپیل کردی۔

،امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات اور دیگرممالک نے تعاون کی یقین دہانی کرادی، فرانسیسی صدر کی پاکستان کو مدد کی پیشکش کی، آذربائیجان نے بیس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا، ترکیہ سے امدادی سامان لے کر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے عالمی رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔
 

Back
Top