
سینیئر اداکارہ سیمی راحیل نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ جو اوپر کے لوگ بڑے بڑے فیصلے کرتے ہیں، انہوں نے کیا کہا کہ پیٹرول مہنگا ہوگیا تو غریب کو کیا فرق پڑے گا؟
سیمی راحیل کا مزید کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ان کا دماغ جوتیوں میں ہے، بلکہ دماغ ہے ہی نہیں، اگر آپ نے پیٹرول مہنگا کیا ہے تو دنیا کی ہر چیز مہنگی ہو جائے گی، آپ سب نے تو اپنی جیبیں فالتو پیسوں سے بھری ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیچارے عام لوگ، محنت مزدوری کرنے والے کیا کریں گے، اس مہنگائی میں، آپ تو صرف ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر فضول فیصلے کرتے ہیں، آپ لوگوں میں نا کوئی انسانیت ہے نا کوئی رحم ہے ۔
مفتاح اسماعیل کو کھری کھری سناتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ جب پٹرول مہنگائی ہوتا ہے تو دنیا کی ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے، غریب آدمی پٹرول خرچ کرکے کام پر جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب آدمی کی ضرورت کی چیزیں دال وغیرہ کیا پیدل چل کرآتی ہیں؟
مفتاح اسماعیل کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے اداکار عمیر رانا نے کہا کہ میں نے ابھی اپنی ٹنکی 7 ہزار 500 روپے میں فُل کروائی ہے۔میاں دے نارے، بھٹو دے لارے۔ ''
https://twitter.com/x/status/1532550456559509509
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/seemi11i1111.jpg