
میانوالی کے محلہ نورپورہ میں شاہزیب نامی سفاک باپ نے غصے میں آکر اپنی 7 دن کی معصوم بچی کو فائرنگ کرکے صرف اسلئے قتل کردیا کیونکہ اسکی خواہش تھی کہ بیٹا ہو
ظالم باپ شاہزیب بیٹے کا خواہشمند تھا اور اس نے اپنی بیٹی کو اس موقع پر قتل کیا جب اسکے گھر رشتہ دار بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد دینے آئے تھے۔ ملزم نے اپنی معصوم بچی کو 5 گولیاں ماریں اور فرار ہوگیا۔
اس واقعہ پر معروف صحافی حامد میر نے ٹویٹ کیا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں عورتوں کو اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر مارچ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں وہ بتائیں کہ اس سات دن کی بچی کو اسکے اپنے ہی باپ نے میانوالی میں تین گولیاں مار کر کیوں قتل کر دیا؟
https://twitter.com/x/status/1500887866653634561
حامد میر کا مزید کہنا تھا کہ بیٹوں کے شوقین مردوں کے اس معاشرے میں عورتیں مارچ نہ کریں تو پھر کیا کریں؟
حامد میر اس واقعہ پر بھی سیاست چمکاتے رہے اورانہوں نے حامد میر کے ٹویٹ کو قوٹ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ریاست مدینہ میں اسلام سے پہلے زمانہ جاہلیت میں بیٹیوں کو زندہ درگور کیا جاتا تھا ۔
https://twitter.com/x/status/1500896823367671810
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آج ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے کے اپنے گھر میانوالی میں نو مولود بیٹی کو گولی مار دی جاتی ھے. بیٹی کے رشتے کے تقدس کے لئیے ریاست مدینہ کی بات کرنے والے مثال تو قائم کریں۔
خواجہ آصف کے اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں کھری کھری سنادیں اور کہا کہ آپکے ٹویٹ سے آپکی ذہنیت واضح ہورہی ہے۔ اگر میانوالی میں ہونیوالے اس واقعے کا ذمہ دار عمران خان ہے تو کیا کیا سیالکوٹ موٹروے، 2 بھائیوں کا قتل، سری لنکن منیجر کا قتل بھی آپکے کھاتے میں ڈال دیں؟
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انسان کو کسی کی مخالفت اور اپنی سیاست چمکانے کیلئے اتنا بھی گرنا نہیں چاہئے۔
سید افتخار نے خواجہ آصف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آپکے شہر سیالکوٹ میں کیا کیا واقعات ھوئے کیا اسکے زمہ دار آپ ھیں؟ سری لنکن مینجر کے قاتل آپ ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1501004641986830337
شاہد بلال نے کہا کہ اسکا مطلب ہے جس بندے نے سیالکوٹ موٹر وے پر ریپ کیا تھا اسکا گناہ بھی آپکے کھاتے ڈال دیا جائے؟؟ عمران دشمنی میں اپ جیسے زیرک بندے سے اس طرح کی گھٹیا اور سستی ٹویٹ کی ھرگز امید نہی تھی
https://twitter.com/x/status/1500912393668419592
ایک خاتون نے خواجہ آصف کو جواب دیا کہ افسوس آپ کی سوچ پر۔ غلیظ ذہنیت پر۔
https://twitter.com/x/status/1500902880575959044
احسن نے خواجہ آصف کو جواب دیا کہ سیالکوٹ میں دو ایسے واقعات ہوئے ہیں جن سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا۔ ایک حافظ قران بھائیوں اور دوسرا سری لنکن شہری کی موت۔ لیکن کسی نے آپ کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا کہ آپ نے اپنے ووٹر کی کیسی تربیت کی۔ تنقید کرنا بہت آسان ہے لیکن مثبت تنقید بہت مشکل۔
https://twitter.com/x/status/1500983777375715328
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/khawajai1i1h2.jpg