میئر وڈپٹی میئر کراچی انتخابات میں غیرحاضری، 2 پی ٹی آئی عہدیداران فارغ

11ptiikrahiiihi.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان الیکشن کے موقع پر غیرحاضر رہے تھے: ذرائع
15 جون کو ہونے والے میئروڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب 173 ووٹ لے کر میئر کراچی منتخب ہو گئے تھے جبکہ جماعت اسلامی کے امیدوار حافظ نعیم الرحمن کو 160 ووٹ ملے تھے۔ پاکستان تحریک انصاف کے 31 ارکان الیکشن کے موقع پر غیرحاضر رہے تھے۔

جماعت اسلامی کی طرف سے میئر کراچی کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی ہے۔

میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں حاضر نہ ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میئر کراچی کے الیکشن میں غیرحاضری پر 2 خاتون اراکین کو ان کے پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے 3 گرفتار یوسی چیئرمین ملک محمد، محمد فراز اور فردوس شمیم نقوی کو پروڈکشن آرڈر پر آرٹس کونسل لایا گیا تھا۔

فردوس شمیم نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق صنوبر فرحان (سٹی کونسل رکن) کو تحریک انصاف کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، انہوں نے میئر کراچی کے انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا تھا۔

سمرین ناز (سٹی کونسل رکن) کو تحریک انصاف کو پی ٹی آئی صفورہ ٹائون کے صدر کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے، وہ بھی میئر وڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات میں غیرحاضر تھیں۔

تحریک انصاف کراچی کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے سمرین ناز اور صنوبر خان کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نے پیغام میں لکھا کہ: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی واضح ہدایات، پی ٹی آئی سندھ کے صدر کی ہدایات اور پارٹی پالیسی کےخلاف مئیر کراچی کے الیکشن میں اپنا ووٹ بیچنے والی سمرین ناز اور صنوبر فرحان کو وومن ونگ کراچی کی صدر نے فوری طور پر پارٹی عہدوں سے فارغ کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1670043364819890176
 
digitalzygot1

Minister (2k+ posts)

Get rid of turncoats and weaklings. Punish them. If they won't stand with IK now than no point in having them.