
ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، ایک مہینے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3اعشاریہ 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح میں 3اعشاریہ 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ شرح 11 اعشاریہ 8 فیصد پر آگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں سی پی آئی افراط زر کی شرح 11اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ یہ شرح اپریل میں 17اعشاریہ 34 فیصد تھی، ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر کم ہوکر 11اعشاریہ 8 فیصد کی سطح پر آئی، جولائی تا مئی کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوکر 25اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی ہے، گزشتہ سال اس عرصے میں مہنگائی کی شرح 29اعشاریہ 1فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران پیاز، ٹماٹر، مصالحہ جات، کاٹن ملبوسات، ٹرانسپورٹ سروس اور بجلی مہنگی ہوئی، مئی کے مہینے میں چکن، گندم، مائع ایندھن، موٹر فیول سستا ہوا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13mehgnansdecjskjs.png