مہنگائی کی شرح میں ایک مہینے کے دوران 3اعشاریہ 2 فیصد کمی

13mehgnansdecjskjs.png

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، ایک مہینے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 3اعشاریہ 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے ماہانہ رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مئی 2024 میں مہنگائی کی شرح میں 3اعشاریہ 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ شرح 11 اعشاریہ 8 فیصد پر آگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی 2024 میں سی پی آئی افراط زر کی شرح 11اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ یہ شرح اپریل میں 17اعشاریہ 34 فیصد تھی، ایک سال کے دوران مہنگائی کی شرح سالانہ بنیادوں پر کم ہوکر 11اعشاریہ 8 فیصد کی سطح پر آئی، جولائی تا مئی کے دوران مہنگائی کی شرح کم ہوکر 25اعشاریہ 5 فیصد پر آگئی ہے، گزشتہ سال اس عرصے میں مہنگائی کی شرح 29اعشاریہ 1فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران پیاز، ٹماٹر، مصالحہ جات، کاٹن ملبوسات، ٹرانسپورٹ سروس اور بجلی مہنگی ہوئی، مئی کے مہینے میں چکن، گندم، مائع ایندھن، موٹر فیول سستا ہوا۔
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ وہی ہیر پھیر ہے جس میں بودی کنجر سیکلاں والے نے پہلے بھی زلالت کمائی تھی
کیا گھی سستا ہوا ؟ آئل سستا ہوا ؟ سبزی پھل آٹا چاول دالیں گوشت مرغی صابن کپڑا وغیرہ سستے ہوئے ؟ کیا ٹرانسپورٹ کے کرائے سستے ہوئے ؟ نہیں نا
تو پھر کیا گھوڑا سستا ہوا ؟ در لعنت ایسی جھوٹی رپورٹ ڈرامہ بازی فراڈ اور کنجر پن پر
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)

فقہ حرام لیگیہ نیوز نیٹ ورک کے مطابق پاکستان میں مہنگائی ہے ہی نہیں جب تک یہ حکومت میں ہیں نہ پٹرول مہنگا ہے نہ کوئی اور چیز ۔۔ مگر جیسے ہی کسی اور کی حکومت آئے گی تو مہنگائی کا طوفان آ جائے گا اور پھر یہ فقہ حرام لیگیہ مہنگائی مارچ پر نکل پڑے گی

اور ان کے حرام خور چمپو روز آٹے دال اور سبزیوں کے بھاؤ پوسٹ کریں گے۔

Cracking Up Lol GIF by HULU
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ڈالر جوں کا توں کھڑا ہے انویسٹمنٹ آ نہیں رہی خزانہ خالی ہے تو یہ چمتکار کیسے ہو گیا لگتا ہے نمبروں کا ہیر پھیر ہے
کوئی بہت بڑا پاگل ہی ہوگا جو جھوٹوں کی حکومت کے بیانات پر یقین کرے گا
بنا کچھ کیے مہنگائی نیچے آ رہی ہے ۔۔۔کیسے ؟

ایسے


ذرا دیکھو
 

Back
Top