
مہنگائی کا پارہ ہوگا مزید ہائی۔ وزیزخزانہ نے بری خبرسنائی
عوام پر ایک کے بعد ایک مہنگائی کے تیر حکومت چلا رہی ہے، عوام مہنگائی کی چکی میں پسے جارہے ہیں اور حکومت مہنگائی کی گاڑی کو بریک لگانے کو تیار ہی نہیں ہے، جی ہاں وزیر خزانہ شوکت ترین مہنگائی میں مزید اضافے کی بری خبر دے دی ہے، وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو خبردار کردیا کہ مہنگائی کا طوفان تھمنے والا نہیں، مہنگائی نیچے نہیں آئے گی۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ دنیا بھر میں تیل سمیت دیگر اشیا مہنگی ہو رہی ہیں، مہنگائی کی وجہ کسی کو معلوم نہیں،کورونا وبا کے اثرات کم ہوں گے تو مہنگائی نیچے آئےگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 40 فیصد آبادی کو ٹارگٹڈ سبسڈی دیں گے،ہمارے پاس ڈیٹا بیس آگیا،جس سے پتا لگایا جاسکتا ہے کہ ہرگھرمیں آمدن کتنی ہے، اگلے 4 سے 5 سال میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح 20 فیصد تک لے کر جائیں گئے، توانائی سیکٹر کے لیے معاہدے ہو چکے ہیں۔آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کی توقع ہے۔
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے،فی لیٹر پیٹرول پر دس روپے اننچاس پیسے اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی نئی قیمت ایک سو سینتیس روپے اناسی پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بھی بارہ روپے چوالیس پیسے بڑھ گئے مٹی کے تیل پر دس روپے پچانوے پیسے اور لائٹ ڈیزل پر آٹھ روپےچوراسی پیسے اضافہ کردیا گیا،پیٹرول کی نئی قیمت عوام نے مسترد کردیں، جبکہ ملک میں گھی چینی آٹا ہر شے ہی مہنگی ہوگئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/DRR1vyj/inf.jpg