
شہروز سبزواری کے مہنگائی سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔۔ غربت کی لکیر سے ذرا نیچے آئو نا چودہ طبق روشن ہو جائیں گے!: سوشل میڈیا صارف
ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری کے مہنگائی کے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین برس پڑے۔ معروف اداکار شہروز سبزاواری نے اہلیہ صدف کنول اوروالدین کے ساتھ ایک نجی ٹی وی چینل پر عید کے خصوصی پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئے۔
پروگرام کے میزبان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے شہروز سبزواری سے رائے طلب کی جس پر جواب میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ہر چیز میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا شروع کر دیں تو مہنگائی محسوس نہیں ہو گی۔
شہروز سبزواری نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ لوگ کہیں گے کہ میں ٹی وی پر بیٹھا ہوں اس لیے ایسی باتیں کر رہا ہوں۔ ہر کسی میں ہر حالت میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی طاقت موجود ہونی چاہیے۔ ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کے رحم اور نبی کریم ﷺکے صدقے سے ملتا ہے چاہے مہنگائی ہو یا نہ ہو۔ اس موقع پر بہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ مہنگائی موجود ہے لیکن اسے جھیلنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا صارفین نے ان کے بیان کو اسلامی ٹچ قرار دے دیا۔ایک سوشل میڈیا صارف عبدالرزاق نے لکھا کہ: غربت کی لکیر سے ذرا نیچے آئو نا چودہ طبق روشن ہو جائیں گے!
https://twitter.com/x/status/1651593699564847104
ایک صارف نے لکھا کہ: ایک بار پھر سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ دونوں میاں بیوی جہالت کی منہ بولتی تصویر ہیں!
https://twitter.com/x/status/1651212944066093060
ایک صارف نے لکھا کہ: مجھے ان کی طرف سے ایسے لہجے میں بے حسی دیکھ کر اتنا صدمہ نہیں ہوا۔ میرے خیال ہے کہ اداکاروں اور فنکاروں سے ایسے سوال پوچھنے ہی نہیں چاہئیں جس کے بارے میں وہ کچھ جانتے ہی نہیں، خاص طور پر اس دور اور وقت میں جب غلط معلومات سے سنگین مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1651198867562704896
ایک صارف نے لکھا کہ: آپ لوگوں کو مہنگائی کبھی نہیں لگے گی کیونکہ پیدا ہوتے ہی آپ کے منہ میں سونے کے چمچ سے پانی دیا گیا، اس غریب باپ سے مہنگائی کا پوچھیں جو کہ سارا دن مزدوری کرنے کے بعد ایک ہزار روپے حاصل کرتا ہے، بچوں کی فیس، گھی، آٹا، چینی، گندم، چائے کی پتی، بیٹا بیمار ہے، دوائی لے، کیا کرے!
https://twitter.com/x/status/1651214971219456000
ایک صارف نے لکھا کہ: کبھی کبھی مجھے ایسا لگتا ہے کہ شہروز سبزواری خبروں میں رہنے کے لیے جان بوجھ کر ایسی باتیں کرتا ہے ورنہ اس کی اداکاری تو بیکار ہے!
https://twitter.com/x/status/1651217887888064514
ایک صارف نے لکھا کہ: سن لو غریبو! ہم اللہ کا شکر ادا نہیں کرتے اس لیے مہنگائی محسوس ہوتی ہے!
https://twitter.com/x/status/1651186097760931840 https://twitter.com/x/status/1651219697830903815 https://twitter.com/x/status/1651485287711686657
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shehroaah.jpg