
بین الاقوامی اکنامک فورم "موڈیز" نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق موڈیز نےبی تھری ریٹنگ دیتے ہوئے پاکستانی معیشت کو آؤٹ لک کو منفی کردیا ہے، اسی فورم نے عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کو مثبت ریٹنگ دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق موڈیز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ موڈیز نےپاکستانی آؤٹ لک کو منفی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے بیرونی خطرے اور ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی بیرونی مالی اعانت حاصل کرنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے، موڈیز نے آؤٹ لک کے علاوہ مقامی و بین الاقومی کرنسی کی صورتحال کو بھی غیر مستحکم قرار دیا۔
موڈیز کے مطابق پاکستانی حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے میں ضرورت سے زیادہ وقت لگا، کیونکہ مقامی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ایک مشکل فیصلہ بنادیا تھا۔
موڈیز کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کے باعث معاشی صورتحال بگڑ ررہی ہے،پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور روپے پر دباؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، اس ساری صورتحال میں سیاسی خطرات کے باعث معیشت کیلئے بے یقینی کی کیفیت میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔
وزارت خزانہ کے سابق ترجمان مزمل اسلم نے موڈیز کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے آنے کے بعد پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور دھماکہ۔
https://twitter.com/x/status/1532319321569083393
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/moody1i11h1h1.jpg
Last edited: